عاقل عزیز معاون امیر ضلع شرقی مقرر
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی (جسارت نیوز)امیر ضلع نعیم اختر نے عاقل عزیز کو معاون امیر ضلع شرقی، امین صدیقی اور کامران چشتی کو نائب قیم مقرر کیا گیا ہے۔اللہ ساتھیوں کو استقامت عطا فرمائے، آمین۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں نان اور چپاتی کی قیمتیں کم کردی گئیں
— فائل فوٹوکمشنر کراچی نے شہر میں نان اور چپاتی کی قیمتیں مقرر کردیں.
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق چپاتی 100 گرام 10 روپے میں فروخت کی جائے اور 120 گرام کے نان کی قیمت 15 روپے مقرر کی گئی ہے۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ 150 گرام نان کی قیمت 17 روپے رکھی گئی ہے جبکہ 180 گرام کے نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی ہے۔
کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت آٹے کی قیمتوں میں 17روپے فی کلو تک کمی کی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تندور مالکان فوری نرخ نامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں، قیمت بڑھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سرکاری نرخ سے تجاوز کرنا قابلِ سزا جرم ہے۔
کمشنر سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ اس حوالے سے شہری شکایت درج کرائیں، خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں، نان اور چپاتی کے نرخ کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔