گورنر انیشی ایٹو اور جامعہ کراچی کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی میں تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے طلبہ سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا، آئی ٹی کورس کرنے والے طلبہ کو جامعہ کراچی سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر انیشی ایٹو اور جامعہ کراچی کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے گئے۔ تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آئی ٹی کے طلبہ سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا، آئی ٹی کورس کرنے والے طلبہ کو جامعہ کراچی سرٹیفکیٹ جاری کرے گی، سرٹیفکیشن کے بعد آئی ٹی کورسز کرنے والے یہ نوجوان 10 سے 15 ہزار ڈالرز سے زائد ماہانہ کمائیں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا سماجی انقلاب لانے سے پہلے فکری انقلاب لازمی ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جامعہ کراچی
پڑھیں:
چین اور بھارت نے براہ راست پروازیں بحال کرنے پر بات چیت شروع کردی
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )چین اور بھارت نے براہ راست پروازیں بحال کرنے پر بات چیت شروع کردی ہے تاہم ابھی تک اس کے دوبارہ آغاز سے متعلق کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق پڑوسی ممالک نے جنوری میں تجارتی اور اقتصادی اختلافات کو حل کرنے پر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا، اس اقدام سے ان کے ہوابازی کے شعبوں کو فروغ ملے گا. نئی دہلی میں انڈین چیمبر آف کامرس کی طرف سے منعقدہ ایک کانفرنس میں شہری ہوابازی کے سیکرٹری ووملنمانگ ووالنم نے کہا کہ ہوا بازی کی وزارت اور چین میں ہمارے ہم منصب نے ایک اجلاس میں تبادلہ خیال کیا.(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ابھی کئی مسائل کو حل کرنا باقی ہے ہمالیہ کے سرحدی علاقوں میں دنوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان 2020 میں ہونے والے تصادم کے بعد بھارت اور چین کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے تھے، جس میں کم از کم 20 بھارتی اور 4 چینی فوجی ہلاک ہوئے تھے.
سرحدی تنازعہ کے بعدبھارت نے ملک میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی تھیں،سینکڑوں مشہور ایپس پر پابندی لگا دی اور مسافروں کے راستے کاٹ دیے، حالانکہ براہ راست کارگو پروازیں جاری تھیں اکتوبر میں سرحد پر فوجی تعطل کو کم کرنے کے معاہدے کے بعد سے تعلقات میں بہتری آئی ہے، رواں مہینے صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے روس میں بات چیت کی تھی جس کے بعد نئی پیش رفت سامنے آئی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کرنے پر بات چیت شروع ہوئی ہے.