Express News:
2025-04-16@22:48:57 GMT

جیوڈیشل آرڈر

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

سپریم کورٹ میں آجکل کافی سیاست نظر آرہی ہے۔ ویسے تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ججز میں اختلاف کے ہم کافی حد تک عادی ہو چکے ہیں۔ سب کو معلوم ہے کہ کس کی کہاں ہمدردیاں ہیں۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ نام دیکھ کر فیصلے کا اندازہ ہو جاتا ہے۔

افسوسناک امر ہے کہ سب کے بارے میں رائے بن گئی ہے کہ کون کس سیاسی جماعت کا حامی ہے اور کس کا مخالف۔ یہ بھی کافی حد تک معلوم ہے کہ کون 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ہے، کون اس ترمیم کے حق میں نہیں ہے۔ سیاسی سمجھ بوجھ اور عدالتی خبروں پر نظر رکھنے والا بتا سکتا ہے کہ اگر فل کورٹ بنے گا تو کیا فیصلہ ہوگا؟ اگر لارجر بنچ بنے گا تو کیا فیصلہ ہوگا؟ اگر آئینی بنچ سنے گا تو کیا فیصلہ ہوگا؟

بہر حال سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی نے ایک فیصلہ دیا ہے۔اس فیصلے نے ایڈیشنل رجسٹرار سے توہین عدالت ختم کر کے بظاہر یہ تلوار کمیٹی کے ممبران پر لٹکا دی ہے۔ محترم جج صاحبان نے فل کورٹ بنانے کے جیو ڈیشیل احکامات دیے ہیں۔ کہا ہے کہ ان کے بنچ سے کیس لینے کے معاملے پر فل کورٹ بنایا جائے تا کہ یہ طے کیا جا سکے کہ کیا دونوں ججز کمیٹیوں کے پاس ان کے بنچ سے کیس واپس لینے کا اختیار تھا بھی یا نہیں۔

ایک سوال ہے کہ اگر فل کورٹ یہ طے کرتا ہے کہ دونوں ججز کمیٹی کے ارکان کے پاس کیس واپس لینے کا اختیار نہیںتھا تو پھر کیا دونوں ججز کمیٹی کے ارکان نے جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت کی توہین کی ہے؟ اس طرح چیف جسٹس آئینی بنچ کے سربراہ اور دو سنیئر ججز توہین عدالت کے کٹہرے میںکھڑے ہو جائیں گے۔

اس ملک میں ایک نیا آئینی بحران پیدا ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ کے ججز اپنے ہی چیف جسٹس اور دیگر ججز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کر دیں گے۔ ایک رائے یہ ہے کہ اگر ججز پر توہین عدالت لگ جائے تو وہ جج نہیں رہ سکتے، اس طرح یہ چاروں جج سپریم کورٹ سے فارغ بھی ہو جائیں گے۔

اس سے پہلے سپریم کورٹ نے جیوڈیشل فیصلے سے چیف جسٹس بحال تو کیا ہے اور ایک جیوڈیشل فیصلے سے چیف جسٹس کو نکالا بھی ہے۔ ویسے جیوڈیشل فیصلے سے چیف جسٹس کو نکالنے کی روائت موجود ہے۔ سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے خلاف ان کے ہی ساتھی ججز نے کوئٹہ بنچ سے فیصلہ دیکر ان کو معزول کیا تھا۔ آج بھی ہمیں ایسی ہی کوئی صورتحال لگ رہی ہے۔

یہ رائے بھی موجود ہے کہ جب ایک دفعہ فل کورٹ بن جائے گا، پھر وہ کیا دیکھتا ہے؟ کیا سماعت کرتا ہے؟ اس کو روکنا عملی طو رپر نا ممکن ہوگا۔ فل کورٹ اکثریت کی بنیاد پر کوئی بھی فیصلہ کر سکتا ہے۔ وہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف بھی سماعت شروع کر سکتا ہے۔ اس لیے فل کورٹ بنوانے کی شروع سے کوشش کی جا رہی ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد بھی فل کورٹ بنوانے کی کوشش کی گئی تھی۔ فل کورٹ بنوانے کے احکامات بھی دیے گئے تھے لیکن فل کورٹ نہیں بن سکا تھا۔ اس لیے فل کورٹ کی خواہش کوئی نئی نہیں ہے۔

جب سے 26ویں آئینی ترمیم پاس ہوئی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ فل کورٹ بنوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تا ہم اب انھوں نے اس ضمن میں ایک جیوڈیشل آرڈر کر دیا ہے۔ویسے تو سماعت کے دوران ریمارکس میں واضح کیا تھا کہ وہ اس کیس کو ججز کمیٹی کے اختیار تک ہی محدود رکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن ایک رائے یہی ہے کہ جب فل کورٹ بن جائے گا تو پھر بات وہاں رکے گی نہیں۔ 26ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران بھی فل کورٹ بنانے کا مطالبہ سامنے آیا لیکن آئینی بنچ نے یہ مطالبہ مسترد کر دیا اور واضح کیا کہ اب آئین میں فل کورٹ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اب آئینی بنچ ہی آئینی مقدمات سن سکتا ہے۔ آپ آئینی بنچ کو ہی فل کورٹ سمجھیں۔ اب یہ ایک اہم بات ہے۔

اگر 26ویں آئینی ترمیم کے بعد فل کورٹ کا تصور ہی ختم ہو گیاہے، اب ایک آئینی بنچ ہے۔ اور ایک عام مقدمات کے لیے سپریم کورٹ ہے۔ ایسے میں دونوں کو ملا کر فل کورٹ کیسے بنایا جا سکتا ہے۔ اگر آئین وقانون کی تشریح کا معاملہ ہے تو اسے آئینی بنچ سنے گا۔ اگر عام سماعت ہے تو عام بنچ بنے گا۔

اب دونوں کو ملا کر فل کورٹ کیسے بنایا جائے گا۔ کیا ایک جیوڈیشل آرڈر فل کورٹ کے لیے راہ ہموار کر سکتا ہے۔ کیا جو چیز آئینی طو رپر ممکن نہیں۔ اسے ایک جیوڈیشل آردڑ کے ذریعے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن دوسری طرف یہ دلیل موجود ہے کہ آئین میں کہیں بھی یہ نہیں لکھا ہوا کہ فل کورٹ نہیں بن سکتا۔ بنچز کو تقسیم کیا گیا ہے۔ لیکن فل کورٹ نہ بنانے کا نہیں کہا گیا۔

ایک سوال یہ بھی ہے کہ محترم جسٹس منصور علی شاہ کے بنچ نے فل کورٹ بنانے کا کہا ہی کیوں ہے؟ ان کے بنچ سے مقدمہ لیا گیا تو اس کیس کا فیصلہ خودکرنا چاہیے تھا۔ وہ سمجھتے تھے کہ ججز کمیٹی کے ممبر ججز ذمے دار ہیں تو فیصلہ صادر کردیتے۔ یہ معاملہ فل کورٹ کو کیوں بھجوایا گیا۔ کچھ دوستوں کی رائے کہ ان کے بینچ کا فیصلہ لارجر بنچ سے ختم ہو سکتا ہے۔ جیسے ایڈیشنل رجسٹرار کے توہین عدالت کے شو کاز پر ایک لارجر بنچ بن گیا تھا لیکن فل کورٹ سے کارروائی ختم نہیں ہوسکتی ۔ یہاں سوال یہ بھی ہے کہ اب بھی ایک لارجر بنچ فل کورٹ بنانے کا حکم بھی ختم کر سکتا ہے۔

یہ سوال بھی اہم ہے کہ اگر ایک عدالت کے پاس کسی درخواست کا دائرہ سماعت نہ ہو۔ آئین وقانون اسے اس درخواست کی سماعت کی اجازت نہ دیتا ہو۔ اسے قانونی زبان میں void jurisdictionکہتے ہیں تو کیا کیا جائے؟ اگر کسی عدالت کو غلطی سے ایسی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو جائے جو اس کے دائرہ اختیار میں نہ ہو تو کیا کیا جائے؟ میں سمجھتا ہوں قانون بہت واضح ہے کہ void jurisdictionکی عدالت کا فیصلہ بھی void ہی ہے۔

یعنی غیر قانونی ہی ہے۔ اس لیے جب ججزکمیٹی نے یہ محسوس کیا کہ یہ کیس جسٹس منصور علی شاہ کے بنچ کے سماعت کے دائرہ کار میں نہیں آتاتو انھوں نے تبدیل کر دیا۔ اس میں اتنے طوفان والی کیا بات ہے۔ کیا ایک جج کو کسی خاص کیس کو اپنی بنچ میں رکھنے کی ضد کرنی چاہیے۔ ہم ماتحت عدلیہ میں روز دیکھتے ہیں ،کیس ایک عدالت سے دوسری عدالت میں ٹرانسفر کیے جاتے ہیں۔

وہاں تو عدلیہ کی آزادی پر کوئی قد غن نہیں آتی۔ یہ کیسی منطق ہے کہ ماتحت عدلیہ ہائی کورٹس میں اگر کیس ایک عدالت سے دوسری عدالت یا ایک بنچ سے دوسرے بنچ میں منتقل کیا جائے تو کوئی بات نہیں۔ لیکن اگر سپریم کورٹ میں ایسا کیا جائے تو معاملہ الٹ جاتا ہے۔ ایک نظام عدل میں دو قانون کیسے چل سکتے ہیں۔ ماتحت عدلیہ کے لیے اور قانون اور سپریم کورٹ کے لیے الگ قانون۔ بہر حال ججز کے باہمی اختلافات ان کے فیصلوں میں نظر آنا کوئی اچھی بات نہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جسٹس منصور علی شاہ 26ویں ا ئینی ترمیم فل کورٹ بنوانے فل کورٹ بنانے ججز کمیٹی کے توہین عدالت سپریم کورٹ فل کورٹ کی کر سکتا ہے فل کورٹ بن لارجر بنچ ہے کہ اگر کیا جائے بنایا جا بنانے کا سماعت کے ترمیم کے چیف جسٹس جائے گا کے خلاف نہیں ہے ہے کہ ا کیا جا کے بنچ تو کیا

پڑھیں:

بلوچستان ہائیکورٹ: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف آئینی درخواست مسترد

بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف دائر آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس محمد عامر رانا پر مشتمل بینچ نے گزشتہ جمعرات کو ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف دائر آئینی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ : ماہرنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے وکیل کامران مرتضیٰ نے بتایا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف دائر آئینی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف آئینی درخواست کی سماعت میں دلائل مکمل ہونے پر جمعرات کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا، مذکورہ آئینی درخواست میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو رہا کرنے اور 3 ایم پی او کے تحت احکامات کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

3 ’ ایم پی او آئینی درخواست بلوچستان ہائیکورٹ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ مسترد

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواست واپس لینے کا فیصلہ
  • اگر بیٹے مر گئے ہیں تو عدالت بتا دے: 4 لاپتہ افغان بھائیوں کی والدہ
  • بغیر ایف آئی آر گرفتاری ہو سکتی ہے نہ بغیر مجسٹریٹ آرڈر حراست میں رکھا جا سکتا ہے، جج آئینی بینچ
  • بلوچستان ہائیکورٹ: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف آئینی درخواست مسترد
  • سنگجانی جلسہ توڑ پھوڑ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع
  • کیا وفاقی حکومت سپر ٹیکس کی رقم اس طرح سے صوبوں میں تقسیم کر سکتی ہے؟ جج آئینی بینچ
  • سپریم کورٹ؛ 9 مئی مقدمات میں ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیسز :سپریم کورٹ کا بڑا حکم
  • سپریم کورٹ کی 9مئی واقعات سے متعلق کیسز کا ٹرائل چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت