محمد شہباز شریف کا شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
وزیراعظم کا ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا، مرحوم مشرقی صوبہ کے سابق گورنر تھے، مرحوم کی سعودی عرب اور عوام کے لئے شاندار خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا، شہزادہ محمد بن فہد مرحوم شاہ فہد بن عبدالعزیز مرحوم کے صاحبزادے اور مشرقی صوبہ کے سابق گورنر تھے، شہزادہ محمد بن فہد مرحوم کی سعودی عرب اور عوام کے لئے شاندار خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعظم نے پاکستانی عوام کی طرف سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، شاہی خاندان کے ارکان اور سعودی عوام کے ساتھ بھی اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال محمد شہباز شریف
پڑھیں:
وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوں کا پول کھول دیا، بیرسٹر سیف
وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوں کا پول کھول دیا، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ ایک ذمہ دار شخصیت ہیں، جنہوں نے جعلی حکومت کے جھوٹے دعوں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کے اعترافی بیان پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اورنگزیب کے اعترافی بیان نے جعلی حکومت کے دعوں کا پول کھول دیا ہے، وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بے قابو ہونے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے اعترافی بیان کے بعد کم از کم شہباز شریف کی آواز کو رنگ ٹون سے ہٹا دینا چاہیے، عوام نے شہباز شریف کی رنگ ٹون سن کر ایک دوسرے کو کال کرنا بھی چھوڑ دیا ہے۔ مارکیٹ میں خریداری کے دوران جب شہباز شریف کی رنگ ٹون بجتی ہے تو عوام آگ بگولہ ہو جاتے ہیں۔مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت، جعلی دعوں کے بجائے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔