UrduPoint:
2025-04-16@00:35:04 GMT
سعودی عرب والے بارشوں اور دھند والے موسم کیلئے تیار ہو جائیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ریاض ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) سعودی عرب والے بارشوں اور دھند والے موسم کیلئے تیار ہو جائیں، مملکت کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان، کئی علاقوں میں دھند کا راج ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاض سمیت متعدد شہروں میں مطلع ابر آلود ہے جبکہ بارش کا قوی امکان ہے۔ جازان، عسیر، باحہ، قصیم، حائل، شمالی اور مشرقی ریجنوں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔
(جاری ہے)
مذکورہ ریجنوں کے علاوہ مدینہ منورہ اور تبوک کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی۔ مکہ مکرمہ ریجن میں العرضیات کمشنری میں گرد آلود ہوا چلے گی جبکہ الخرمہ، المویہ، رنیہ اورزنیہ میں دھند چھائی رہے گی۔ ۔ریاض ریجن کے شہروں الدوادمی، الرین، القویعیہ، الزلفی، الغاط اور الحریق کے علاوہ قرب وجوار میں رات 11 بجے سے صبح 9 بجے تک دھند رہے گی جبکہ بعض شہروں میں ہلکی بارش ہوگی۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سعودی عرب ، امریکا کی ایٹمی توانائی کے معاہدے پر دستخط کے لیے بات چیت
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)امریکہ کے وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ توانائی کے شعبے اور سویلین نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں تعاون کے لیے ایک ابتدائی معاہدے پر دستخط کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون کی تفصیلات رواں برس کے اختتام تک سامنے آئیں گی۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ مملکت میں تجارتی جوہری توانائی کی صنعت کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس پر رواں سال حقیقی پیش رفت ہو گی۔سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی نے امریکی انرجی منسٹر کرس رائٹ کا کنگ عبداللہ پیٹرولیم سٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر میں پہنچنے پر خیرمقدم کیا۔کرس رائٹ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ یقینی طور پر 123 جوہری معاہدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن مملکت میں سویلین نیوکلیئر انڈسٹری کو ترقی دینے کے لیے ریاض کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی توقع رکھتا ہے۔