پہلے ہی بتا دیا تھا پی ٹی آئی کو ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اچھی اور بڑی خبر ہے کہ 28 جنوری 2025ء کو یعنی آج پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ٹی وی شو پر پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی کو اُن کے ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے لیے اچھی اور بڑی خبر، جیسا کہ میں نے آپ کو ٹی وی شو میں قبل از وقت تاریخ سمیت بتادیا تھا کہ 28 جنوری 2025ء کو یعنی آج پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آج ہی کی تاریخ میں ٹرمپ ٹیم کے حالیہ دورے میں پاکستان کے لیے سرمایہ کاری کے معاہدے اور مزید اچھی خبریں متوقع ہیں، جس کا جو کریڈٹ ہے وہ اس کو دینا پڑے گا، کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے لیے فیصل واوڈا ٹرمپ کارڈ تھا کہ
پڑھیں:
شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی
شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردی گئیں، ایڈوائزری میں احتیاط برتنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات کے لیے درخواست دینے والے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔
جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان کو نادرا سینٹرز کا دورہ کرتے وقت اصل دستاویزات ساتھ لانا ہوں گی، بی فارم یا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے لیے فوٹو کاپی کی ضرورت نہیں ہے۔نادرا نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی اور کے شناختی کارڈ کو بطور ضمانت استعمال کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ مالی پیشکشوں یا انعامات کے بدلے اپنی ذاتی معلومات یا فنگر پرنٹس کا اشتراک نہ کریں۔مزید برآں، نادرا نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ غیر ضروری فوٹو کاپیاں لے جانے سے گریز کریں اور پروسیسنگ کے لیے صرف اصل دستاویزات لائیں۔
ایڈوائزری میں احتیاط برتنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا، خاص طور پر نادرا مراکز میں، جہاں ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ شہریوں سے تاکید کی گئی کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی خدمات یا انعامات کے لیے اپنے شناختی کارڈ بطور ضمانت حوالے کرنے سے گریز کریں۔نادرا کے مطابق شناختی کارڈ کی غیر ضروری فوٹو کاپی کو روکنے کا فیصلہ افراد کو شناخت کی چوری کا شکار ہونے سے بچانے اور ذاتی ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کو یقینی بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔