اسلام آباد میں ہم سے مشورہ لیے بغیر فیصلے کیے جاتے ہیں، بلاول کا شکوہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بجلی، گیس اور پانی کے مسائل پر بات کی۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹیرف سیٹ کیے جاتے ہیں، پالیسی بنتی ہے لیکن ہم سے مشورہ نہیں لیا جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہم سے مشورہ لیے بغیر فیصلے کیے جاتے ہیں، ان فیصلوں کے نتائج ہم بھگتتے ہیں۔ کراچی میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بجلی، گیس اور پانی کے مسائل پر بات کی۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹیرف سیٹ کیے جاتے ہیں، پالیسی بنتی ہے لیکن ہم سے مشورہ نہیں لیا جاتا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ 2008ء سے پہلے جس طریقے سے کراچی چلتا تھا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہر کے حالات بدلنے میں پیپلز پارٹی کا تھوڑا سا ہاتھ ہے تاہم انھوں نے کہا اب بھی کچھ مسائل ہیں اور ہم اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ملک کا واحد صوبہ ہے جس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ چل رہی ہے۔ انھوں نے بزنس کمیونٹی کو مخاطب کر کے کہا کہ صنعتی زون میں انرجی پلانٹس بنا سکتے ہیں، اس پر مل کر کام کرینگے۔ گیس پر ہمارا آئینی حق ہے، کیسی حکومت ہے جو آئین کو نہیں مانتی۔ ہمیں مل کر وفاق سے بات کرنی چاہیے اور پم آپس میں طے کریں کہ ہم نے حکومت کو کتنا ٹائم دینا ہے اور وہاں سے شنوائی نہ ہو تو قانونی راستہ موجود ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ بنیادی مسئلہ ہے، یہ ہر ملک کا مسئلہ ہے، 1991ء معاہدے میں کراچی کے لیے اضافی پانی دینے کا اعلان کیا گیا تھا اور یہ حقیقت ہے کہ کراچی کی ڈیمانڈ کو پورا نہیں کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کم ہے مگر دیگر شہروں میں 12، 14 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔ بلاول بھٹو نے تاجروں سے کہا کہ ہم گرین انرجی پارکس بنا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں تین منصوبے شروع کیے جا چکے ہیں لیکن اگلے بجٹ میں ہم پورے سندھ میں یہ منصوبے لے کر جائیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت کی زمین ہو، آپ آئیں سولر لگائیں، ونڈ لگائیں، اس کے لیے ہم وفاقی حکومت سے بات کر رہے ہیں کہ اگر وفاق دوسرے ادارے پرائیوٹائز کرنے جا رہا ہے تو سندھ کے ڈیسکو ان کو سندھ حکومت پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ میں ٹیک اور کرنا چاہے گی تاکہ ڈسٹربیوشن ہمارے ہاتھ میں ہو، اس سے اسلام آباد جا کر بات نہیں کرنی پڑے گی، ڈسٹربیوشن اور کلیشن پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے تحت ہم مل کر کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلام آباد میں بلاول بھٹو نے کہنا تھا کہ نے کہا کہ انھوں نے کیے جا
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب ہوگئے۔
پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 4 سال کے لیے پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات آج (12 اپریل 2025 کو) سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی آئین کے مطابق مرکزی عہدیداروں کا انتخاب 4 سال کے لیے کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ہمایوں خان پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے، جبکہ ندیم افضل چن سیکریٹری اطلاعات ہوں گے۔
اس کے علاوہ آمنہ پراچہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری مالیات منتخب ہوئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انٹرا پارٹی انتخابات بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین منتخب وی نیوز