پشپا 2 – نیٹ فلکس پر اضافی فوٹیج کے ساتھ ریلیز ہونے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم پشپا 2 – دی رول کو سینما گھروں میں زبردست کامیابی ملی، اور اب شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ یہ فلم جلد ہی نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔
فلم کا نیا ورژن "پشپا 2 – ری لوڈڈ" اضافی 23 منٹ کی فوٹیج کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔
نیٹ فلکس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا، "دی مین، دی مِتھ، دی برانڈ پشپا کی حکمرانی شروع ہونے والی ہے! دیکھیں پشپا 2 – ری لوڈڈ ورژن نیٹ فلکس پر جلد، تلگو، تمل، ملیالم اور کناڈا زبان میں!"
نیٹ فلکس کے "نیو اینڈ ہاٹ" سیکشن میں فلم کا پوسٹر شائع کیا گیا ہے، جس کے مطابق فلم 30 جنوری کو پلیٹ فارم پر پریمیئر ہوگی۔ تاہم، ہندی ورژن کے لیے شائقین کو مزید انتظار کرنا پڑے گا، کیونکہ یہ ورژن فی الحال ریلیز نہیں کیا جائے گا۔
فلم کی کہانی پشپراج (الو ارجن) کے گرد گھومتی ہے، جو ایک چھوٹے سے چندن اسمگلر سے خوفناک گینگسٹر بن جاتا ہے۔ فلم میں فہد فاضل مرکزی ولن کے کردار میں ہیں، جبکہ راشمیکا مندنا پشپراج کی بیوی شری ولی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
فلم میں انتقام کی کہانی کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے، جہاں پولیس افسر ایس پی بھنور سنگھ شیکاوت پشپراج کے گینگ کو تباہ کرنے کے مشن پر ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیٹ فلکس
پڑھیں:
نواز الدین صدیقی کی نئی فلم کا سنسنی خیز ٹیزر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟
بالی ووڈ کے اداکار نوازالدین صدیقی کی نئی فلم ’کوسٹاؤ‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ ٹیزر ایک سنسنی خیز اور دل کو چھو لینے والی کہانی بیان کرتا ہے جس میں نواز الدین صدیقی ایک خطرناک اسمگلر کے خلاف لڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔
فلم کی ہدایتکاری سیجل شاہ نے کی ہے اور یہ 1990 کی دہائی میں گوا میں سونے کی اسمگلنگ کے خلاف لڑنے والے بہادر کسٹمز آفیسر کوسٹاؤ فرنینڈس کی حقیقی زندگی سے متاثر کہانی ہے۔
نوازالدین صدیقی فلم میں ایک اصول پسند افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو سفید یونیفارم میں جرائم اور بدعنوانی کے خطرناک جال میں قدم رکھتے ہیں۔ ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وہ گوا کے سب سے طاقتور اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف تنہا لڑتے ہیں۔
اس پروجیکٹ کو ونود بھنوشالی، کملیش بھنوشالی، بھاویش منڈالیا، سیجل شاہ، شیام سندر اور فیض الدین صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم بھنوشالی اسٹوڈیوز لمیٹڈ اور بمبئی فیبلز موشن پکچرز کی مشترکہ پیشکش ہے۔ اس فلم میں اداکارہ پریا باپت بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔
یاد رہے کہ سب کے پسندیدہ اداکار نوازالدین صدیقی جلد ’رات اکیلی ہے 2‘ میں بھی نظر آئیں گے، جو 2020 کی تھرلر فلم کا سیکوئل ہے۔