Express News:
2025-01-30@06:47:43 GMT

تیسرا ٹی 20: انگلینڈ نے بھارت کو 26 رنز سے شکست دے دی

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 26 رنز سے شکست دے دی۔

راجکوٹ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت کی ٹیم 172 کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پنڈیا 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ابھیشیک شرما 24، تلک ورما 18، اکشر پٹیل 15، کپتان سوریا کمار یادوو 14محمد شمی 6، واشنگٹن سندر6، سنجو سیمسن 3 اور دھروو جوریل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ورون چکروتی 5 جبکہ روی بشنوئی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن نے 3 وکٹیں حاصل کی۔ برائڈن کارس اور جوفرا آرچر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عادل راشد اور مارک ووڈ 1، 1 وکٹ حاصل کر سکے۔

اس سے قبل بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے تھے۔

اوپنر بین ڈکٹ 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لیام لِیونگسٹن 43، کپتان جوز بٹلر 24، ہیری بروک 8، جیمی اسمتھ6، فل سالٹ 5،برائڈن کارس 3 جبکہ جوفرا آرچر اور جیمی اوورٹن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہاردک پانڈیا نے جبکہ اکشر پٹیل اور روی مشنوئی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

بھارت کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارت کی

پڑھیں:

بھارت اور چین اقتصادی اختلافات حل کرنے پر متفق

بھارت اور چین اقتصادی اختلافات حل کرنے پر متفق WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز

ممبئی (سب نیوز )بھارت اور چین نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی مسائل پر اختلافات کو حل کرنے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات 2020 میں ہونے والے سرحدی تصادم کے بعد سے کشیدہ رہے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق گزشتہ روز بیجنگ میں بھارت کے اعلی سفارت کار وکرم مصری اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔اس ملاقات کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک جلد از جلد 5 سال بعد پروازیں بحال کرنے کے لیے ایک فریم ورک پر بات چیت کریں گے۔

دوسری جانب، چین کے وزارت خارجہ کی جانب سے بھی آج اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان پروازیں بحال کی جائیں گے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وانگ یی نے وکرم مصری سے کہا کہ چین اور بھارت کو شک اور تنہائی کے بجائے باہمی اعتماد کی بحالی کا عہد کرنا چاہیے۔نئی دہلی کے بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں موجود مسائل کی نشاندہی کی گئی تاکہ ان کو جلد از جلد حل کیا جاسکے اور طویل مدتی پالیسی کو فروغ دیا جاسکے۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ سست معیشت اور خاص طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی دھمکیوں کے بعد کی صورتحال چین اور بھارت کو مل کر کام کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔خیال رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا ہے کہ وہ چین پر محصولات عائد کریں گے اور بھارت چین کے لیے ایک بڑی مارکیٹ ہے جب کہ نئی دہلی برآمدات اور معیشت کی بہتری کے لیے چینی مہارت، اجزا اور مشینری چاہتا ہے۔

نئی دہلی میں آبزرور ریسرچ فانڈیشن تھنک ٹینک میں خارجہ پالیسی کے سربراہ ہرش پنت نے کہا کہ بھارت اور چین دونوں کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور دونوں اس بات کو یقینی بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ اقتصادی تعلقات کو اس طرح منظم کیا جائے جس سے دونوں ممالک کا فائدہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کی معیشت کے لیے خطرہ بڑھتا ہے تو چین بھارت کے ساتھ ایسے تعلقات چاہے گا جو 2020 کے مقابلے میں معاشی طور پر مضبوط ہوں۔

دوسری جانب، چین کا کہنا تھا کہ نائب وزرا کی سطح کے عہدیداروں کے درمیان ہونے والے ایک علیحدہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان صحافیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔بھارت اور چین کے درمیان باہمی تجارت مارچ 2024 کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال میں 4 فیصد اضافے کے ساتھ 118.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔خیال رہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے دونوں ممالک کے مابین 2020 میں لداخ سرحدی تنازع کے دوران 20 بھارتی اور 4 چینی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد تعلقات میں کشیدگی آئی تھی۔

اس کے بعد بھارت نے ملک میں چینی کمپنیوں کے لیے ملک میں سرمایہ کاری کرنا مشکل بنا دیا تھا اور چین کی سیکڑوں مقبول ایپس پر بھی پابندی عائد کی تھی جب کہ دونوں ممالک کی طرف سے آنے والی براہ راست پروازوں کو روک دیا تھا تاہم اس دوران دونوں ممالک کے درمیان براہ راست کارگو پروازیں چلتی رہیں۔ بعد ازاں، گزشتہ سال اکتوبر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کی برکس سمٹ کے دوران 5 سال بعد ہونے والی پہلی باضابطہ ملاقات سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایل ٹی20، شارجہ وارئرز نے دبئی کیپیٹلز کو شکست دیدی
  • آئی ایل ٹی 20 میں شارجہ وارئرز نے دبئی کیپیٹلز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
  • پاکستان کی "ڈرون دوڑ "میں بھارت کو زبردست شکست
  • پاکستان کی ’’ڈرون دوڑ ‘‘میں بھارت کو زبردست شکست
  • تیسرا ٹی 20: انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کو 26 رنز سے شکست
  • بھارت اور چین اقتصادی اختلافات حل کرنے پر متفق
  • بھارت اور انگلینڈکے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
  • محکمہ مو سمیات کی جانب سےموسم سے متعلق اہم خبر آگئی
  • بنگلا دیش اور پاکستان میں فروغ پاتے تعلقات پر بھارت سیخ پا