Express News:
2025-01-30@06:51:45 GMT

کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری 30 لاکھ روپے سے محروم

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

کراچی:

 محمود آباد کے بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈالمیا روڈ گلشن جمال کے قریب 30 لاکھ روپے سے محروم کردیا۔

تفصیلات  کے مطابق شارع فصل تھانے کے علاقے ڈالمیا روڈ نزد گلشن جمال سوسائٹی کے قریب  2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے  کار سوار شہری کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا جس کے باعث شہری خوفزہ ہو کر روک گیا اس دوران ڈاکوؤں نے شہری سے رقم چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او فیصل گل نے بتایا کہ متاثرہ شہری فراز محمود آباد نمبر 4 میں قائم نجی بینک سے 40 لاکھ روپے نکلوائے تھے اور گاڑی میں سوار ہو کر وہ گلشن جمال تک پہنچ تو بینک سے تعاقب میں آنے والے ڈاکوؤں نے اسے اسلحے کے زور پر روک کر 30 لاکھ روپے چھین لیے جبکیہ 10 لاکھ روپے کی رقم لٹنے سے محفوظ رہی جبکہ ڈاکوؤں کو یہ بھی معلوم تھا کہ شہری فراز نے مذکورہ رقم گاڑی کی سیٹ کے نیچے رکھی تھی۔

پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈاکوو ں نے لاکھ روپے

پڑھیں:

کراچی؛ سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 5 ڈاکو گرفتار

کراچی:

سرجانی ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ڈکیت گینگ سے تعلق رکھنے والے 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا،  گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 5 پستول ، گولیاں ، چھینی گئی 6 موٹر سائیکلیں ، 15 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر واحد بخش گبول گوٹھ میں قائم ایک مکان پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس نے گلی کا گھیراؤ کرتے ہوئے 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان دیگر 3 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت انصار علی عرف سیکیورٹی گارڈ عرف پولیس والا (جعلی) ولد امام دین ، محمد فیضان عرف شانی عرف بابا ولد صلاح الدین ، راشد ولد حاجی ناتھا خان ، غلام سرور ولد پیر محمد اور وسیم ولد عبدالرزاق کے نام سے کی گئی۔

گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 5 پستول ، گولیاں ، چھینی گئی 6 موٹر سائیکلیں ، 15 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ برآمد کی جانے والی 4 موٹر سائیکلوں کا ریکارڈ سامنے آیا ہے جس میں وہ سچل ، فیروز آباد ، کورنگی صنعتی ایریا اور سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے چوری کی گئی تھیں اور ان کے مقدمات درج ہیں جبکہ 2 ، 125موٹرسائیکلوں نمبرٹیمپر نکلے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

 ترجمان کے مطابق گرفتار ڈاکوشہر کے مخلتف علاقوں سے موٹر سائیکلیں اور موبائل فون چوری اور چھین کر انھیں سرجانی نادرن بائی پاس کے قریب جمع کرتے تھے اور بعدازاں دیگر ساتھیوں کی مدد سے انھیں بلوچستان منتقل کر کے فروخت کر دیا کرتے تھے، جبکہ ڈاکوؤں سے برآمد کیے جانے والے موبائل فونز شہر کے مختلف علاقوں سے  چھینے گئے تھے۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کا نیٹ ورک کراچی سے بلوچستان تک سرگرم ہے اور گروہ میں شامل دیگر ساتھیوں کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے، تاہم پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • محمود آباد میں شہری گھرکی دہلیز پرلٹ گیا
  • کراچی؛ سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 5 ڈاکو گرفتار
  • کراچی: کارسوارشہری سے 35 لاکھ روپےلوٹے جانے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • کراچی: گلشن جمال میں بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے شخص کو لوٹ لیا گیا
  • ایف بی آر کی بڑی کارروائی: کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کروڑوں کی ٹیکس چوری بے نقاب
  • گورنر سندھ کا عوام کو 40 سے 45 لاکھ روپے میں گھر بناکر دینے کا اعلان
  • گورنر سندھ کا عوام کو  40 سے 45 لاکھ روپے میں گھر بناکر دینے کا اعلان
  • کراچی: موسمیات کے قریب تاجر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو
  • بھارت: مفت موبائل فون کے لالچ میں آئی ٹی ماہر 9 کروڑ روپے سے محروم