Jasarat News:
2025-04-17@04:05:14 GMT

آئی سی سی کے سی ای او جیف ایلرڈائس اپنے عہدے سے مستعفی

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

آئی سی سی کے سی ای او جیف ایلرڈائس اپنے عہدے سے مستعفی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ جیف ایلر ڈائس نے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایلر ڈائس نے 2012 میں آئی سی سی میں کرکٹ کے جنرل منیجر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ کرکٹ آسٹریلیا میں کرکٹ آپریشنز منیجر کے عہدے پر فائز تھے۔ جیف ایلر ڈائس کو نومبر 2021 میں آئی سی سی کا سی ای او مقرر کیا گیا تھا ، اس سے قبل وہ 8 ماہ تک قائم مقام سی ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے تھے۔

دوسری جانب، آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ آئی سی سی بورڈ کی جانب سے میں جیف ایلر ڈائس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے اپنی کوششوں سے عالمی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا، ہم ان کی خدمات پر شکر گزار ہیں اور مستقبل میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اس موقع پر جیف ایلر ڈائس کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور ہم نے کرکٹ کی عالمی سطح پر رسائی بڑھانے کے لیے جو کوششیں کیں، مجھے ان نتائج پر فخر ہے۔ میں آئی سی سی کے چیئرمین، بورڈ آف ڈائریکٹرز اور پوری کرکٹ کمیونٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے گزشتہ 13 سالوں میں میرے ساتھ تعاون کیا۔

جیف ایلر ڈائس کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ عہدہ چھوڑ کر نئے چیلنجوں کا سامنا کرنے کا درست وقت ہے، مجھے یقین ہے کہ کرکٹ کے لیے مزید دلچسپ وقت آنے والا ہے، میں آئی سی سی اور عالمی کرکٹ برادری کے لیے مستقبل میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا ئی سی سی کے سی ای او کے لیے

پڑھیں:

افغانستان کی خواتین کرکٹرز کیلیے آئی سی سی و دیگر بورڈز کا اہم اقدام

افغانستان کی ملک بدر ہونے والی خواتین کرکٹرز کے لیے آئی سی سی کے سپورٹ پلان کو آئی سی سی، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے فنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئی سی سی سالانہ ادائیگیوں میں افغانستان کرکٹ بورڈ سے کوئی پیسے نہیں لے گا۔

آئی سی سی کے ترجمان نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کرک انفو کو بتایا کہ یہ فیصلہ افغانستان کی ملک بدر ہونے والی خواتین کرکٹرز کی کوچنگ اور منٹورشپ سمیت معاملات میں مدد کے لیے کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ افغانستان کرکٹ بورڈ  آئی سی سی کی جانب دیا جانے والا حصہ مکمل طور پر وصول کرے گا۔

واضح رہے افغانستان کرکٹ بورڈ وہ واحد فل ممبر بورڈ ہے جس کی خواتین کی ٹیم میدان میں مقابلے کے لیے نہیں اترتی جس کی وجہ افغانستان میں 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد خواتین پر سخت پابندیوں کا عائد کیا جانا ہے۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے زمبابوے میں منعقد ہونے والی بورڈ میٹنگ کے بعد سامنے آنے والا آئی سی سی کا تازہ ترین منصوبہ چار برسوں میں افغانستان کی خواتین کی ٹیم کو سہارا دینے کی آئی سی سی کی پہلی کوشش ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی امریکا میں ’بولچ پرائز فار دی رول آف لا‘ کے لیے نامزد
  • افغانستان کی خواتین کرکٹرز کیلیے آئی سی سی و دیگر بورڈز کا اہم اقدام
  • پاکستان اور بنگلہ دیش نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • لاس اینجلس اولمپکس؛ کرکٹ کے مقابلے کِس میدان پر ہوں گے؟ نام سامنے آگیا
  • اب سندھ میں خواجہ سرا بھی کرکٹ کھیلیں گے
  • اسلام آباد: سمندر پار پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت
  • 43 سالہ دھونی نے کرکٹ میں کون سا نیا ریکارڈ بنالیا؟
  • پی سی بی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ بھی خالی
  • آئی سی سی چیئرمین شپ کے بعد بھارت کا ایک اور اہم کمیٹی پر قبضہ برقرار
  • انجری سے نجات پاکر ثاقب محمود انگلش ٹیم میں واپسی کے منتظر