Jasarat News:
2025-04-13@16:40:35 GMT

چین میں روبوٹس اور انسانوں کا دوڑ کا مقابلہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

چین میں روبوٹس اور انسانوں کا دوڑ کا مقابلہ

بیجنگ:چین میں روبوٹس اور انسانوں کی دوڑ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کے لیے دنیا بھر میں دعوت نامے بھی دیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق چین اپریل 2025ي میں دنیا کی پہلی ہیومنائڈز روبوٹ اور انسانوں کے درمیان ریس کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ یہ دوڑ تقریباً 21 کلومیٹر تک ہوگی اور بیجنگ کے صنعتی ضلع ڈیکسنگ کے اقتصادی تکنیکی ترقیاتی علاقے (ای-ٹاؤن) میں منعقد کی جائے گی۔

ای-ٹاؤن میں روبوٹکس کے اجزا، مشینیں اور متعلقہ ایپلی کیشنز تیار کی جاتی ہیں، جہاں 100 سے زیادہ کمپنیاں واقع ہیں، جو شہر کی تقریباً 10 بلین یوآن کی پیداوار کا تقریباً 50 فیصد فراہم کرتی ہیں۔

اس دوڑ کے لیے تقریباً 12,000 انسانوں اور ہیومنائڈ روبوٹس کو شرکت کی دعوت دی جائے گی اور ریس کے ٹاپ تھری رنرز کو انعامات ملیں گے۔ ضلعی حکام نے عالمی یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں، روبوٹکس کلبوں اور کمپنیوں کو مدعو کیا ہے کہ وہ اپنے ہیومنائڈ کھلاڑیوں کو اس میراتھن میں پیش کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈی جی خان، قبائلی عمائدین کا خوارجی دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ

ڈی جی خان، قبائلی عمائدین کا خوارجی دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز

ڈیرہ غازی خان (آئی پی ایس ) پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کے قبائل نے خوارجی دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی جی خان کے قبائلی علاقے باجھہ میں عمائدین کا جرگہ ہوا جس میں عمائدین کا کہنا تھا دہشت گردوں نے علاقے میں بھتہ خوری اور اغوا کی وارداتیں کرنا شروع کر دی ہیں۔

جرگے میں عمائدین نے فیصلہ کیا کہ باجھہ کے لوگ اپنے علاقے کی حفاظت کریں گے، 50 افراد پر مشتمل لشکر دن اور 50 افراد رات کو پہرہ دیں گے۔جرگہ عمائدین کا کہنا تھا خوارجی دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ قبائلی علاقہ باجھہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سرحدی پٹی پر واقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی جی خان، قبائلی عمائدین کا خوارجی دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ
  • کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق
  • چین اور اسپین کے مابین  فلم تعاون کی دستاویز پر دستخط
  • کراچی؛ بلدیہ ٹاؤن میں ٹینکر نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی
  • ’ 50 کلو سے کم وزن والے اڑ سکتے ہیں‘، چین میں تیز ہواؤں کا الرٹ، عوام سے گھروں میں رہنےکی اپیل
  • کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کا بچہ جاں بحق
  • سندھ کی آب گاہوں و آبی گذرگاہوں پر پرندوں کی تعداد تقریباً ساڑھے 5 لاکھ ریکارڈ
  • تیل کے عالمی نرخوں میں کمی، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات10 روپے سستی ہونے کا امکان
  • ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو دورہ چین پر بیجنگ پہنچ گئے
  • لاہور میں پی ٹی آئی کے کنونشن میں پولیس کا چھاپہ