گلگت بلتستان میں اگلی حکومت نون لیگ بنائے گی، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
وفاقی وزیر نے مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نون لیگ جی بی کی قیادت پر فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان، سیفران اور صدر مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نون اگلے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ یہ بات انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ اور مسلم لیگ نون جی بی کے صدر حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں نون لیگ کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں مسلم لیگ نون گلگت بلتستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کا الیکشن مسلم لیگ نون کے لیے انتہائی اہم ہے، انہوں نے کہا کہ مستقبل مسلم لیگ نون کا ہے۔ وفاقی وزیر نے مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نون لیگ جی بی کی قیادت پر فخر ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ہم ملک کے بہترین مفاد میں آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کے لیے متحد اور ایک ہیں۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی محنت سے ملکی معیشت ترقی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن اگلے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی گلگت بلتستان میں دانش سکول سسٹم کا افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں لانا ہمارا نصب العین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کو زیادہ سے زیادہ فنڈز فراہم کی ہے۔ قبل ازیں صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وفاقی وزیر کو مختلف امور سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اگلی حکومت مسلم لیگ نون بنائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انجینئر امیر مقام نے کہا گلگت بلتستان میں گلگت بلتستان کو انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون وفاقی وزیر نون لیگ
پڑھیں:
گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری پر گلگت بلتستان میں دھرنے جاری، ویڈیو رپورٹ
اسلام ٹائمز: انتظامیہ نے گستاخ مولوی کیخلاف ایف آئی آر تو درج کر لی لیکن یقین دہانیوں کے باوجود حکومت اس گستاخ کو ابھی تک گرفتار کرنے سے گریزاں ہے۔ گستاخ کی عدم گرفتاری کیخلاف استور میں محبین امام زمان نے دو روز سے دھرنا دیا ہوا ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں ایک تکفیری مولوی کی جانب سے حضرت امام مہدی (عج) کی شان میں بدترین گستاخی کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ گلگت، سکردو میں میں مظاہرے ہوئے جبکہ استور میں گذشتہ دو روز سے مسلسل دھرنا دیا جا رہا ہے۔ گستاخ کی عدم گرفتاری کیخلاف استور میں محبین امام زمان نے دو روز سے دھرنا دیا ہوا ہے۔ مائنس 18 کی سخت سردی کے باوجود لوگ رات کو دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ مزید تفصیلات جانئے اس رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial