سپریم کورٹ: نذرعباس ایڈیشنل رجسٹرار کے عہدے پر بحال
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کو ریگولر بینچ میں آئینی مقدمہ لگانے پر او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا اور انہیں توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری ہوا تھا۔
تاہم ، پیر کو جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی سپریم کورٹ کے بینچ نے توہین عدالت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا تھا۔
منگل کے روز نذر عباس کو عہدے پر بحال کردیا گیا ہے اور رجسٹرار آفس نے ان کی ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے عہدے پر بحالی کا آفس آرڈر بھی جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عدالتی آرڈر کے باوجود بینچز اختیارات کیس سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد گریڈ 21 کے افسر سپریم کورٹ میں تعینات ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذرعباس کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ
پڑھیں:
سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے، وقت آنے پر کھولوں گا، شیخ رشید
اسلام آباد( نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہےکہ میں نے سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے، پتہ ہے، روزہ کب کھولنا ہے، روزہ کھولنے کا وقت ہوتا ہے، وقت آنے پر کھولوں گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاست میں وقت کا انتخاب بہت ضروری ہوتا ہے، سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے وقت آنے پر کھولوں گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھاکہ یہ روزہ طویل نہیں ہوسکتا، میں 17 بار وزیر رہا ہوں ،پتہ ہے روزہ کب کھولنا ہے، پاکستان میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہوں گے۔
اس سے قبل جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی، شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگوانے کے بعد روانہ ہوگئے، انہوں نے سپریم کورٹ میں کیس کے باعث عدالت سے جانے کی اجازت لی۔
Post Views: 2