سعودی حکومت نے مکہ اور مدینہ میں غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ریاض:سعودی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکہ اور مدینہ میں پراپرٹی سیکٹر (رئیل اسٹیٹ کمپنیوں) کے شیئرز میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے اس فیصلے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری کے لیے مخصوص ضوابط پر عمل درآمد کرنا ضروری ہوگا۔ قوانین کے مطابق غیر ملکی افراد اور ادارے کمپنی کے شیئرز کا 49 فیصد سے زیادہ حصہ نہیں خریدسکتے۔
اسی طرح غیر ملکی سرمایہ کار سعودی مالیاتی مارکیٹ میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے حصص میں بھی سرمایہ کاری کر سکیں گے۔
یہ اقدام سعودی عرب کی اقتصادی حکمت عملی اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو مزید مستحکم بنانا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
سعودی حکومت نے مستقبل میں سرمایہ کاروں کو مزید مراعات دینے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے، جن میں سیاحت کے شعبے میں بھی پیش رفت متوقع ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کی سرمایہ غیر ملکی
پڑھیں:
حج تیاریوں کا آغاز، سعودی عرب کا عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت
حج تیاریوں کا آغاز، سعودی عرب کا عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
مکہ مکرمہ: سعودیہ عرب نے جج تیاریوں کے سلسلے میں عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو اپنے ملک واپس لوٹ جانے کی ہدایت کردی۔
مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے جس کے سبب سعودی وزارتِ داخلہ نے عمرہ ویزے پر موجود غیرملکیوں کو 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔
سعودیہ نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی
اسی حوالے سے سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزے پر آئے غیر ملکیوں کا واپس نہ جانا خلاف ورزی میں شمار کیا جائے گا۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق 23 اپریل کے بعد سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیر ملکیوں کو مکہ جانے کے لیے پرمٹ درکارہوگا جبکہ کام کی غرض سے مکہ یا مشاعر مقدسہ جانے والوں کو پورٹل سے پرمٹ لینا ہوگا۔