کراچی:

نادرا کی جانب سے خصوصی افراد کےلیے تاحیات میعاد کےساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔

ترجمان نادراکے مطابق حکومتِ پاکستان کی طرف سے نادرا (قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002) میں ترامیم کی منظوری کے بعد پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو والا خصوصی کارڈ جاری کیا جائےگا۔

خصوصی بچوں کےب فارم یا جووینائل کارڈ پربھی وہیل چیئر کا نشان ہوگا، خصوصی افراد کے لیےمتعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہوگا،اعضا عطیہ کرنے والےافراد کوبھی تاحیات میعاد کے ساتھ خصوصی کارڈ جاری کیا جائےگا۔

اعضا عطیہ کرنے والےخصوصی افراد کےکارڈ پروہیل چیئراورڈونردونوں کے نشانات ہوں گے، متعلقہ ڈونررجسٹریشن اتھارٹیزمیں اعضا کےعطیہ کے لیےاندراج ضروری ہوگا،قواعد میں ترامیم کا نوٹیفکیشن آئندہ گزٹ آف پاکستان میں شائع ہونے پریہ تبدیلیاں نافذ العمل ہوں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خصوصی افراد

پڑھیں:

پشاور: رکشے اب مخصوص اوقات میں ہی سڑکوں پر دوڑ سکیں گے، کے پی حکومت کا منفرد فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے ٹریفک پولیس کی تجویز پر پشاور میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے رکشوں کے لیے اوقات کار مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے رکشوں کو مخصوص رنگ دیے جائیں گے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک کا مسئلہ سنگین ہو چکا ہے، اور گرمیوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پشاور میں ٹریفک جام اور رش کی سب سے بڑی وجہ رکشے ہیں، جو زیادہ تر بغیر پرمٹ کے چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آسٹریلین کرکٹ پریزینٹر کو پاکستانی رکشے کی سواری بھا گئی

اس منصوبے کے تحت رکشوں کو مخصوص رنگ دے کر ان کے لیے اوقات کار مقرر کیے جائیں گے۔ ٹریفک پولیس کی تجویز پر صوبائی حکومت نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔

ایک سرکاری آفیسر نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی سربراہی صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کررہے ہیں، آفیسر کے مطابق کمیٹی ٹریفک پولیس کی تجویز پر عملدرآمد کرےگی اور رکشوں کے لیے رنگ اور اوقات کار طے کرےگی۔

ذرائع کے مطابق پرمٹ والے رکشوں کو سبز رنگ دیا جائےگا، جنہیں 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہوگی، اور ان کی تعداد 16 ہزار 371 ہے۔

’سرخ اور زرد رنگ کے لیے مخصوص اوقات کار‘

ذرائع نے بتایا کہ بغیر پرمٹ رکشوں کو سرخ اور زرد رنگ دیے جائیں گے، جو مخصوص اوقات میں ہی سڑکوں پر چل سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق قریباً 30 ہزار غیر رجسٹرڈ رکشوں کو سرخ رنگ دیا جائےگا، جنہیں صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک چلنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ دیگر 30 ہزار بغیر پرمٹ رکشوں کو زرد رنگ دیا جائے گا، جنہیں دوپہر 2 بجے سے رات 12 بجے تک چلانے کی اجازت ہوگی۔

ٹریفک پولیس کے ایک آفیسر نے بتایا کہ پشاور شہر میں 60 ہزار سے زیادہ رکشے غیر رجسٹرڈ یا بغیر پرمٹ کے چل رہے ہیں، جو ٹریفک کے لیے بڑے مسائل کی وجہ ہیں۔ ان کے مطابق غیر رجسٹرڈ رکشوں کو مخصوص اوقات میں چلانے سے ٹریفک کے مسائل میں کچھ حد تک کمی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ 60 ہزار رکشے 60 ہزار خاندانوں کی کفالت کا ذریعہ ہیں، اس لیے کسی بھی کارروائی میں یہ پہلو مدنظر رکھا جائے گا۔ اگر 30 ہزار رکشے کم ہوگئے تو ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں ’الیکٹرک بائیکس اور رکشے‘، حکومت نے پنجاب کے شہریوں کو خوشخبری سنادی

ان کا کہنا تھا کہ نئے اوقات کار لاگو ہونے کے بعد خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید یہ کہ ڈرائیوروں کو 8 گھنٹے کے اوقات میں مناسب آمدنی کا موقع بھی ملے گا اور آرام کا بھی وقت دستیاب ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ٹریفک روانی خیبرپختونخوا رکشوں کے لیے اوقات کار رکشے سرکاری آفیسر کے پی پولیس کے پی حکومت وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • راشن کارڈ کن افراد کو ملے گا؟ پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آ گئی
  • ریکوڈک منصوبے کیلیے 6.4 ارب ڈالر کا فنانشنل کلوژر آئندہ ماہ ہوگا
  • منفرد تعلیمی ادار وں کے بانی کی مثالی خدمات
  • آئی ایس آئی، آئی بی نے ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ پیش کردی
  • شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی
  • پشاور: رکشے اب مخصوص اوقات میں ہی سڑکوں پر دوڑ سکیں گے، کے پی حکومت کا منفرد فیصلہ
  • بڑی خوشخبری ، یکم مئی سے پنشن میں اضافے کا اعلان
  • نادرا کی شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری
  • نادرا نے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں
  • بھارت نے حملہ کیا تو متناسب سے زیادہ جواب دیا جائےگا: خواجہ آصف