20 ارب ڈالرز سرمایہ کاری نہیں قرضہ ہے جس پر سود بھی ادا کرنا ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2025ء) "20 ارب ڈالرز سرمایہ کاری نہیں قرضہ ہے جس پر سود بھی ادا کرنا ہو گا"۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ورلڈ بینک سے ہونے والے 20 ارب ڈالرز کے حالیہ معاہدے کو سرمایہ کاری کہنے پر سینئر صحافی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ معاشی امور پر نظر رکھنے والے سینئر صحافی و اینکر شہزاد اقبال کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کو جو 20 ارب ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے، وہ کوئی سرمایہ کاری نہیں ہے بلکہ قرضہ ہے۔
اس قرضے کو ہمیں سود سمیت واپس کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ 23 جنوری کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ورلڈ بینک پاکستان میں 10 سال کے دوران 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ شہباز شریف نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ جس پروگرام کا افتتاح کیا ہے، یہ ہماری ڈریم ٹیم نے ورلڈ بینک کے ساتھ ملکر شراکت داری فریم ورک بنایا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ آج تاریخی اور خوشی کا دن ہے، عالمی بینک نے ہر شعبے میں پاکستان سے تعاون کیا ہے، ہم صدر ورلڈ بینک کے مشکور ہیں، شراکت داری کا فریم ورک 10 سال پر محیط ہوگا، 10سالہ شراکت داری فریم ورک میں 6 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ آج ہونے والی اصلاحات کئی دہائیوں پہلے ہوجانی چاہیے تھیں، شراکت داری فریم ورک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی ترقی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کا پاکستان کے سسٹم پر اعتماد ہے اور عالمی بینک نے ہائیڈل، توانائی اور اداروں میں اصلاحات سمیت کئی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، جو تعلیم اور صحت کے شعبوں کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں جو آفت 2022 میں پاکستان میں آئی تھی وہ بھی اس پروگرام کا حصہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس پروگرام کو تعلیمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے بھی مختص کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں جب کہ 20 ارب ڈالر کے ساتھ پرائیوٹ انویسٹمنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جس محنت کے ساتھ یہ پروگرام تشکیل پایا ہے، اسی محنت اور جذبے کے ساتھ اس پر عمل پیرا ہوں گے تو پاکستان یقیناً بلندیوں کو چھوئے گا اور پاکستان عظیم بنے گا، ہم ملکر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا سرمایہ کاری شراکت داری اس پروگرام عالمی بینک ورلڈ بینک ارب ڈالرز نے کہا کہ کے ساتھ کیا ہے
پڑھیں:
پاکستان اور ترکیہ میں بڑے مشترکہ معاہدے پر دستخط
سٹی42: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 2025 کے موقع پر پاکستان اور ترکیہ کا اہم فیصلہ، پاکستان اور ترکیہ کی جانب سے تیل و گیس کی تلاش کے لیے مشترکہ معاہدے پر دستخط،سیسمک مطالعات کی جانب سے آف شور میں بڑے ذخائر کی موجودگی کی نشاندہی، انڈس اور مکران بیسنز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
تفصیلات کےمطابق فروری 2025 میں پاکستان نے مکران و انڈس بیسنز کے 40 بلاکس کی نیلامی کا اعلان کیا تھا، ترکیہ اور پاکستان آف شور بلاکس کی نیلامی میں مشترکہ طور پر حصہ لیں گے، معاہدہ طے پا گیا۔
گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان کی اہم کمپنیوں ماڑی انرجیز، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کا ترک کمپنی کے ساتھ نیلامی معاہدہ کیا ، ترک سرکاری کمپنی 'ترکیہ پیٹرولری' پاکستان کے ساتھ آف شور نیلامی میں شامل ہو گی ۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مشترکہ نیلامی معاہدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا گیا، پاکستان میں آف شور تیل و گیس کے وسیع ذخائر، توانائی خود کفالت اور اقتصادی ترقی کا اہم ذریعہ تصور کئے جاتے ہیں۔
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، آج ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے آف شور ذخائر کی دریافت ایل این جی درامدات پر انحصار کم کرنے میں معا ون اور توانائی کے شعبے کی ترقی کا پیش خیمہ ہیں۔