احتجاج میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ پسند اور ناپسند کی بنیاد پر صحافیوں سے دوہرا سلوک روا رکھا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی پوری نسل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ نے کہا کہ جنون اور نظریے کو کبھی بھی قید نہیں کیا جا سکتا، پیکا ایکٹ اس لیے لایا گیا کہ میڈیا عوام کی آواز نا بنے۔ اسلام ٹائمز۔ پیکا ایکٹ کیخلاف لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سمیت سیاسی، سماجی شخصیات، وکلاء اور صحافی برادری نے شرکت کی۔ پیکا ایکٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں صدر پی ایف یو جے جی ایم جمالی، جنرل سیکرٹری رانا عظیم، صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس میاں شاہد، صدر ایمرا آصف بٹ سمیت سیاسی رہنماوں اور وکلاء برادری نے بھی شرکت کی۔ احتجاج میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ پسند اور ناپسند کی بنیاد پر صحافیوں سے دوہرا سلوک روا رکھا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی پوری نسل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ نے کہا کہ جنون اور نظریے کو کبھی بھی قید نہیں کیا جا سکتا، پیکا ایکٹ اس لیے لایا گیا کہ میڈیا عوام کی آواز نا بنے۔

سینئر صحافی اور سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم نے کہا کہ آج سے ایک نئی جنگ کا آغاز ہو گیا ہے، اگر پیکا ایکٹ واپس نہ لیا گیا تو 14 فروری کو اسلام آباد پارلیمنٹ ہاوس جائیں گے۔ مال روڈ پر احتجاج کے بعد پنجاب اسمبلی کے مین گیٹ کے باہر پیکا ایکٹ کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ بعد لاہور پریس کلب میں بھی صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ صحافیوں کی بڑی تعداد احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئی۔ صحافیوں نے ہاتھوں میں پوسٹر اٹھا کر حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھڑ بھی موجود تھے۔ پی ایف یو جے اور سول سوسائٹی کے لوگ بھی احتجاج میں شامل ہوئے۔ کسان اتحاد اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی علی امتیاز وڑائچ بھی احتجاج میں شریک تھے۔

ڈائریکٹر نیوز ایسوسی ایشن کے عہدیدار، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے، پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی صحافی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج میں شریک ہوئے۔ صحافیوں نے ہاتھوں میں کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں۔ اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایکٹ کے بعد ایک نئی شق یہ ہے کہ سوشل میڈیا پروڈکشن انڈر ریگولیٹ کی اتھارٹی قائم ہوگی، صحافیوں کیخلاف یہ ایکٹ پاس کرتے ہوئے آپ کو  شرم آنی چاہیے، جعلی مینڈیٹ جس کو ملتا ہے وہ اس طرح کی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں، جب ہمارے اوپر گولیاں چلائی گئی اس وقت یہ ایکٹ پاس ہو رہا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ کیخلاف ایسوسی ایشن کے کہا کہ

پڑھیں:

بے دخل بھکاریوں کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات چلانے کا فیصلہ

پاکستان سے بھکاریوں کے خاندان ان ملکوں میں جاکربھیک مانگتے ہیں جہاں یہ سنگین جرم ہے
حکومت کی جانب سے ا نسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلانے کافیصلہ کرلیاگیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلائے جائیں گے۔حکومتی فیصلے کے تحت جلد ہی انسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی، حکومت نے یہ اصولی فیصلہ خلیجی ملکوں میں پاکستان کے قومی وقار کو نقصان پہنچانے والے پاکستانی بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حالیہ عرصے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں نے حکومت کو شکایت کی تھی کہ پاکستان سے بھکاریوں کے خاندان ان ملکوں میں منتقل ہو رہے ہیں اور وہ ان ملکوں میں بھیک مانگتے ہیں جو سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ کا صحافی کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے پر وزارت داخلہ کو 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم
  • اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
  • اسد قیصر کی ضمانت کیخلاف دائر اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج، پنجاب پولیس کو مایوسی کیوں؟
  • قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کی حمایت، اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور
  • لاہور پولیس نے فرانسیسی خاتون کا کھویا ہوا فون واپس دلوادیا
  • ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
  • مسلم پرسنل لاء بورڈ کے زیر اہتمام حیدرآباد میں وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف 19 اپریل کو احتجاج کی کال
  • اپوزیشن اپنے لیڈر کیلیے امریکا میں لابنگ کرسکتی ہے تو اسرائیل کیخلاف لابنگ کیوں نہیں کرتی، حافظ نعیم
  • بے دخل بھکاریوں کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات چلانے کا فیصلہ
  • سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے