پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے خلاف تمام فورمز پر آواز اٹھائے گی، گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے خلاف تمام فورمز پر آواز اٹھائے گی، گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے خلاف تمام فورمز پر آواز اٹھائے گی، پیپلز پارٹی کسی بھی ایسے بل کا حصہ نہیں بنے گی جو آ زادی صحافت میں رکاوٹ بنے۔ گورنر پنجاب نے ان خیالات کا اظہارملاقات کے لیے آنے والے سینیئر پارٹی رہنماں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کر نے والوں میں امتیازصفدروڑائچ، عزیزالرحمان چن، نویدچیمہ،ابرارحسین شاہ، رائیوقاص،علامہ یوسف اعوان اور ایڈون سہوترا شامل تھے۔
گورنر پنجاب نے صحافیوں کے خلاف لائے گئے پیکاایکٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور آ زادی صحافت کیلئے قربانیاں دیں، پیپلز پارٹی کسی بھی ایسے بل کا حصہ نہیں بنے گی جو آ زادی صحافت میں رکاوٹ بنے، پیپلز پارٹی ایسے تمام اقدام کی مخالفت کریگی جس سے صحافی برادری کو نقصان پہنچے اورپیکا ایکٹ کے خلاف تمام فورمز پر آواز اٹھائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جلد لاہور کا دورہ کریں گے اور پارٹی ورکروں اور رہنماوں سے ملاقات کریں گے،پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام سیاسی طاقت واپس حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اقتدار میں آنے کے بعد پیپلز پارٹی کو نظر انداز نہ کرے،ن لیگ کو پیپلز پارٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ورکرز سمیت کسی سے زیادتی برداشت نہیں کروں گا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے، اور پاکستان کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔ دریں اثنا گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان کا آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کی، انہوں نے چوہدری لطیف اکبر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی گورنر پنجاب انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
این اے 213 میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویب ڈیسک: سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں حلقہ این اے 213 میں کل 17 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔
انتخابی مہم گزشتہ رات 12 بجے ختم ہو گئی جبکہ انتخابی سامان کی ترسیل آج سے شروع ہو گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ پی ٹی آئی امیدوار لال چند مالہی میں سخت مقابلہ متوقع ہے، حلقے میں پولنگ سٹیشنز کی کل تعداد 498 ہے جن میں سے 269 کو حساس اور 91 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
ضمنی الیکشن کے موقع پر 17 اپریل کو عمرکوٹ ضلع میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، یہ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
Ansa Awais Content Writer