پی ٹی آئی کی کون سی کل سیدھی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
سٹی42: "اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی" جیسے ٹیڑھے محاورے کو تو ممکن ہے کوئی سیدھے سبھاؤ کا اونٹ کبھی غلط ثابت کر ہی دے لیکن یہ طے ہے کہ پی ٹی آئی کی کوئی کل کبھی سیدھی نہیں ہو پائے گی۔ بانی نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد پر پانچ حملوں کے باوجود عہدہ سے برطرف کر کے ان کے مخالف سیاستدان کو پارٹی کا صوبائی سربراہ بنایا تو تمام میڈیا میں خبریں شائع ہوئیں، دوسرے ہی روز اپوزیشن لیدر عمر ایوب نے دعویٰ کر دیا کہ علی امین گنڈاپور کو تو ہٹایا ہی نہیں گیا۔ ابھی میڈیا کے لوگ عمر ایوب کے بیان کو شائع کر کے فارغ ہی ہوئے تھے کہ پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈا کے استعفے کا نوٹیفیکیشن نکال دیا۔
تاجروں کو کوئی شکایت ہے تو مجھے بتائیں،کسی اور سے چغلی کی ضرورت نہیں، بلاول
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دیا ہے۔
ہری پور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کےساتھ مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کریں گے، مذاکرات میں شامل نہ ہونےکی وجہ 9 مئی اور 26 نومبرپرکمیشن نہ بننا ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کے مدرسے پرچھاپا مارا گیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے عمر ایوب نے اسے افواہ قرار دیا۔جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا کہ علی امین گنڈا پور نے بطور صدر پی ٹی آئی استعفیٰ دے دیا ہے ۔ علی امین نے پارٹی چیئرمین کو اپنا استعفی بھجوایا ،بیرسٹر گوہر نے علی امین کا استعفی قبول کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ، واضح رہے کہ بانی تحریک انصاف نے گزشتہ ہفتے جنید اکبر خان کو خیبر پختونخواہ میں صوبائی صدر کے لیے نامزد کیا تھا ،
آئی فون 17 ایئر کی تصاویر لیک ہوگئیں
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی کے پی کی صدارت سے ہٹانے اور جنید اکبر کو ان کی جگہ صدر بنانے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کی تبدیلی کی باتیں کی جارہی ہیں مگر پی ٹی آئی حکام اس کی تردید کررہے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عمر ایوب نے پی ٹی ا ئی علی امین
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی گنڈاپورسے ملاقات ، برہمی کا اظہارکیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں برہمی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خیبر پختونخوا میں کیوں کوئی احتجاج نہ ہوا پانی پی ٹی ائی نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ صوبے میں کرپشن کی کئی کہانیاں اور تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔(جاری ہے)
ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کرپشن اور خراب کارکردگی کی آئندہ کوئی شکایت موصول نہ ہو۔بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کو حکومتی امور میں عاطف خان سمیت پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پر خیبر پختونخوا میں گڈ گورننس پر زور دیا اور علی امین کی محسن نقوی کیساتھ تصاویر پر نا گواری کا اظہار کیا۔بانی پی ٹی آئی کی علی امین کو ہدایت کی کہ محسن نقوی کا رفیق خاص بننے کی بجائے گورننس پر دھیان دیں۔