سوات:

مینگورہ کے نواحی علاقے امان کوٹ کے ایک گھر میں کمرے کے اندر سوئی گیس بھرنے سے نئی نویلی دلہن دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی، دلہا حالت بے ہوشی میں پایا گیا۔

ایکسپریس کے مطابق امان کوٹ باچا محلہ میں سگنیچر گرامر پبلک اسکول کے پرنسپل کیپٹن (ر) شیر محمد کے گھر کے ایک کمرے میں سوئی گیس لیکیج کے باعث ان کی نئی نویلی بہو مسماۃ (ر) جاں بحق ہوگئی جب کہ جاں بحق لڑکی کا دلہا ریحان بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔

امدادی ادارے کے مطابق دلہا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ ریحان نامی نوجوان کی 12 دن قبل شادی ہوئی تھی، جاں بحق دلہن کو آبائی علاقے تھانہ مالاکنڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سلیمان خیل قبیلے کے زمینی تنازعہ کو حل کیا جائے، سردار ناصر خان

سلیمان خیل قبیلے کے زمینی تنازعہ کو حل کیا جائے، سردار ناصر خان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز


علاقے میں سکول، ہسپتال، سڑکوں سمیت بنیادی ضروریات پوری کی جائیں، الحاج عجب خان
اسلام آباد() سلمان خیل قومی تحریک پاکستان کےرہنماؤں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف اور آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سلیمان خیل قبیلے کے آبائی علاقے گل کچھ سمبازہ زرہ ڈگری تحصیل قمر الدین کازیرمیں انکے زمینی تنازعہ کو حل کیا جائےاور وہاں

پرسکول، ہسپتال ، روڈ ز اور بنیادی ضروریات کو پورا کیا جائے اور اس حوالے سے آرمی چیف کی سربرای میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے ،بصورت دیگر عید کے بعد ژوب میں سلیمان خیل علی خیل قبائل کے گرینڈ جرگے بلانے پر مجبور ہونگے، سلمان خیل قومی تحریک پاکستان کےسربراہ سردار ناصر خان، مرکزی وائس چیئرمین الحاج عجب خان، عطا اللہ سلمان خیل، عالم خان ، و دیگر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،

سردار ناصر خان سلیمان خیل قومی تحریک کے سر براہ سردار ناصر خان سلیمان خیل نے پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقوں میں کچھ قبائل نے قومی مارشل لاء لگا رکھا ہے جس میں انہوں نےہمارے راستے بند کر رکھے ہیںاور تمام ترسرکاری وسائل ہمارے خلاف استعمال کر رہے ہیں، ہمارے آبائی علاقے گل کچھ سمبازہ لہڑی زرہ ڈگری جو کہ افغان بارڈر کے نزدیک واقع ہے کو گزشتہ 75 سالوں سے میں زندگی کی تمام بنیادی ضروریات سے محروم رکھا ہے، ہمیں ایک قبیلہ نے تعصب کی بنیاد پر بنیادی ضروریات زندگی مثلا” سکول ،ہسپتال، صاف پانی اور سڑکوںسے محروم کر رکھا ہے، کیونکہ ایم این اے ، ایم پی اے علاقے میں ووٹ لینے کے لئے تو آتے ہیں لیکن منتخب ہو کر ایک قبیلہ کی بلیک میلنگ سے کوئی کام نہیں کراتے، ان لوگوں کا بیورو کریسی میںبہت زیادہ اثر و رسوخ ہے،

اس موقع پرمرکزی وائس چیئرمین الحاج عجب خان نے کہاں کہ ہمارے قبیلے سلیمان خیل علی خیل قبائل کے لوگ 75 سالوں سے ذاتی دشمنیوں، بیروزگاری، امن وامان کی وجہ سے اپنے علاقے چھوڑ کر پنجاب سندھ و دیگر علاقوں میں آباد ہوگئے جنہوں نے شناختی کارڈ بھی انہی ضلعوں میں بنالئے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہرممکن کوشش کی کہ زمینوں کا مسئلہ قبائلی جرگوں و ضلعی سطحوں پر ہر حل ہوتاہم مخالف قبیلے میں سے کوئی بھی یہ ماننے کیلئے تیار نہیں ہے،سلیمان خیل قوم نے ہمیشہ وطن عزیز کی سالمیت اور دفاع کے لئے بغیر تنخواہ کے بہت ساری خد ما ت سر انجام دی ہیں جو کسی سے بھی ڈکی چھپی نہیں ہیں

لہذاٰ ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف اور آرمی چیف جزل حافظ عاصم منیر سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ آرمی چیف کی زیر نگرانی ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں سلیمان خیل قبیلے کے آبائی علاقے گل کچھ سمبازہ زرہ ڈگری تحصیل قمر الدین کا زیر میں ہمارے زمینی تنازعہ کو حل کیا جائے اور وہاں پر سکول، ہسپتال ، روڈ ز اور بنیادی ضروریات زندگی فراہم کی جائیں بصورت دیگر ہم عید کے بعد ژوب میں سلیمان خیل علی خیل قبائل کے گرینڈ جرگے بلانے پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہیوی ٹریفک سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، ٹرالر کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق
  • دولہے کو اپنی دلہن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگی پڑگئی
  • کراچی؛ بلدیہ ٹاؤن میں ٹینکر نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی
  • سلیمان خیل قبیلے کے زمینی تنازعہ کو حل کیا جائے، سردار ناصر خان
  • پنجاب میں 48فیصد ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، عظمی کاردار
  • پنجاب میں 48 فیصد ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، عظمیٰ کاردار
  • لاہور میں پی ٹی آئی کے کنونشن میں پولیس کا چھاپہ
  • لاہور کے ایک ہی علاقے میں ڈکیتیوں کی نصف سنچری کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار
  • جوتا چھپائی میں 50 ہزار کی ڈیمانڈ، 5 ہزار دینے پر دولہا کو “بھکاری” کہہ کر کمرے میں بند کر دیا گیا
  • وادی نیلم، گیس بھرنے سے فیکٹری مزدوربے ہوش، معجزانہ طور پر بچ گئے