’شکر ہے فلم انڈسٹری ڈوب گئی ورنہ یہ سب دیکھنا پڑتا‘
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر پاکستانی فلم ’مسٹر چارلی‘ کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک امیر گھمنڈی لڑکی کو دکھایا گیا ہے جوامیر باپ کی بیٹی ہے اور سمجھتی ہے کہ دولت سے دنیا کی ہر چیز خرید سکتی ہے۔
وائرل ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ایک امیر لڑکی استاد کو بھی انتظار کراتی ہے کہ وہ کلاس روم میں آئے تو پڑھائی شروع کی جائے جس پر تمام طلبا بھڑک اٹھتے ہیں۔
فلم میں مغرور لڑکی اپنی کلاس فیلو کو صرف اس وجہ سے تھپڑ مارتی ہے کہ وہ سوالات کے جواب دیتی ہے جس پر لڑکی کا بھائی اس کا بدلہ لیتا ہے اور گھمنڈی خاتون کے منہ پر تھپڑ رسید کرتا ہے۔
یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، ایک صارف نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے فلم انڈسٹری ڈوب گئی ورنہ یہ سب دیکھنا پڑتا۔
ایک صارف نے طنزاً کہا کہ یہ اپنے دور کی ہٹ فلم تھی۔
گل جانم نامی صارف نے لکھا کہ اسی اوور ایکٹنگ نے فلم انڈسٹری برباد کردی اور اب ڈرامہ انڈسٹری بھی برباد ہونے جا رہی ہے۔
اسی اور ایکٹنگ نے فلم انڈسٹری برباد کردی اور اب ڈرامہ انڈسٹری بھی برباد ہونے جا رہی ہے۔
ایک صارف نے فلم کے ایک سین سے متعلق بات کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ کلاس روم کا دروازہ سڑک پر ہی ہے۔
عظمیٰ نامی صارف لکھتی ہیں کہ اتنی اچھی انٹرٹینمنٹ کا بیڑا غرق ہوگیا۔ ایسی انٹرٹینمنٹ جاری رہتی تو ہمیں اب ہنسنے کے لیے پی ٹی آئی کی طرف نہ دیکھنا پڑتا۔
کئی صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستانی انڈسٹری ابھی تک ایسی فلمیں ہی بنا رہی ہے اور پھر کہتے ہیں کہ فلمیں دیکھنے کوئی نہیں آتا۔
مزیدپڑھیں:ڈیپ سیک یا چیٹ جی پی ٹی، مصنوعی ذہانت کا کون سا ماڈل بہتر ہے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فلم انڈسٹری
پڑھیں:
پی ٹی آئی کو اسکول کے کلاس روم کی طرح نہیں چلایا جاسکتا، عمران خان اپنی ہی جماعت کے سیکرٹری جنرل سے ناراض
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے آنے والے سینئر پارٹی رہنماؤں پر پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے تنقید پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
اس صورتحال سے آگاہ ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کو عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے توسط سے اپنے تحفظات سلمان اکرم راجہ کو پہنچائے۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے یہ سلمان اکرم راجہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ ’’سیاسی جماعتوں کو اسکول کلاس روُم کی طرح نہیں چلایا جا سکتا۔‘‘
عمران خان نے الزام تراشی کا کھیل کھیلنے کی بجائے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے عمران خان کی بہن علیہ خان اور فیملی کے دیگر افراد کو عمران خان سے ملنے سے روک دیا لیکن پانچ وکلاء یعنی پارٹی چیئرمین بیریسٹر گوہر اور سینیٹر علی ظفر سمیت پانچ افراد کو ملاقات کی اجازت دی گئی۔ اُس وقت سلمان اکرم راجہ کو خود بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
سلمان اکرم راجہ نے بعد میں عوامی سطح پر اس اقدام پر تنقید کی اور کہا کہ انتظامیہ کے ’’منظور نظر‘‘ لوگوں کو ملاقات کی اجازت دی گئی۔
اس بیان پر پارٹی چیئرمین بیریسٹر گوہر نے سخت رد عمل کا اظہار کیا اور سلمان اکرم راجہ کو یاد دلایا کہ پارٹی نے ایسے حالات میں کبھی عمران خان سے ملاقات کے بائیکاٹ پر راضی نہیں ہوئی۔
گوہر علی خان نے یاد دہانی کرائی کہ 25؍ مارچ کو جب عمران خان کی بہنوں کو بھائی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی اس وقت سلمان اکرم راجہ کو عمران خان سے ملنے کی اجازت ملی تھی۔ منگل کو جیل میں ہوئی ملاقات کے دوران پارٹی کے حساس اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکا میں مقیم پارٹی رہنما اور بلاگر کے بارے میں عمران خان نے بیریسٹر گوہر کو مشورہ دیا کہ انہیں پارٹی کی سیاسی اور کور کمیٹیوں سے باضابطہ طورپر ہٹانے کیلئے یہ مناسب وقت نہیں۔ تاہم، عمران خان نے یہ ہدایت کی کہ انہیں صرف کمیٹی کے اجلاسوں میں مدعو نہ کیا جائے۔
پارٹی کے ایک اندرونی ذریعے کے مطابق، پارٹی رہنما اپنے رویے پر سینئر رہنماؤں میں بڑھتے عدم اطمینان کی وجہ سے پہلے ہی کچھ عرصے سے ان فورمز سے غیر حاضر ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ رہنما کو معلوم ہے کہ انہیں کمیٹیوں سے ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
سینیٹر اعظم سواتی کا مسئلہ بھی مختصراً زیر بحث آیا۔ عمران خان نے یہ بات دہرائی کہ وہ ملک کی خاطر ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں، انہوں نے کبھی بھی اعظم سواتی یا کسی اور کو اپنی طرف سے ذاتی ریلیف لینے کا اختیار نہیں دیا۔
اگرچہ عمران خان نے اعظم سواتی کے تعلقات کے بارے میں شکوک کا اظہار کیا تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات کے حوالے سے ان کا موقف تبدیل نہیں ہوا جو پاکستان کی بہتری، جمہوریت اور قانون کی بالادستی کیلئے ہے۔
انصارعباسی
Post Views: 3