Express News:
2025-04-13@16:32:45 GMT

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 281 روپے سے نیچے آگئے

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

کراچی:

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اور اوپن مارکیٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

شرح سود میں مرحلہ وار کمی سے معیشت میں میں طلب بڑھنے، ماہوار درآمدات 5ارب ڈالر سے بڑھنے کی پیش گوئی جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی،اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 281روپے سے نیچے آگئے۔

اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہیں۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 12پیسے کی کمی سے 278روپے 71پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

کاروباری دورانیے کے وسط میں بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور ذخائر مستحکم رکھنے کی غرض سے متعلقہ ریگولیٹر کی طلب بڑھنے، درآمدی ضروریات کے لیے خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر نے یوٹرن لیا اور پیش قدمی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 09پیسے کے مزید اضافے سے 278روپے 92پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ 

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں سپلائی کے مقابلے میں ڈیمانڈ محدود ہونے سے ڈالر کی قدر 13پیسے کی کمی سے 280روپے 91پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر مارکیٹ میں میں ڈالر

پڑھیں:

چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے، فیصل کریم کنڈی

چشمہ لفٹ کینال منصوبہ سے متعلق گورنر خیبرپختونخوا کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے، چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے۔ چشمہ لفٹ کینال منصوبہ سے متعلق فیصل کریم کنڈی کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے، چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال جون میں چشمہ لفٹ کنال پر عملی کام کا آغاز ہو جائے گا، چشمہ لفٹ کنال سے ڈی آئی خان کی زمینیں سیراب اور صوبہ میں سرسبز انقلاب آئے گا۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، چئیرمین واپڈا کا شکر گزار ہوں، ماضی کی حکومتوں نے چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کے نام پر ڈی آئی خان کے عوام کا مذاق بنایا جبکہ پیپلز پارٹی وعدوں کو تکمیل تک پہنچانے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دھناشری سے طلاق کے بعد چہل کی کارکردگی کا گراف بھی نیچے آگیا
  • چین اور اسپین کےدرمیان شعبہ فلم میں وسیع تعاون
  • چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے، فیصل کریم کنڈی
  • کراچی: موٹر سائیکل ڈمپر کے نیچے ڈال کر ویڈیو بنا کر لسانی فسادات کی کوشش کی گئی، آفاق احمد
  • سونے ایک ہی دن میں 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں کمی
  • انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی
  • تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سب سے بڑا اضافہ
  • سونا عام آدمی کی پہنچ سے مزید دورہوگیا، ایک ہی دن میں مزید 10ہزار روپے مہنگا
  • دنیا کا جدید بائیونک بازو