حج آپریشن میں خدمت کرنے والوں کیلئے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حج آپریشن کے دوران خدمات انجام دینے والے ملازمین کے لئے ایس او پی جاری کردی گئی ہے، ایئرپورٹ اتھارٹی کی تیاریاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے حج آپریشن 2025 کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں، حج آپریشن میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کس طرح اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے اس سلسلے میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر جاری کردیا گیا ہے۔
ایس جی گروپ ایک تا 11 کے ملازمین حج ڈیوٹی کیلئے اہل ہوں گے، ملازمین کی کم از کم مدت ملازمت 5 سال ہوگی اور ان کا فٹ ہونا لازم ہوگا۔
حج آپریشن کے دوران خدمات انجام دینے والے ملازمین کے حوالے سے 4 فروری کو ہیڈ کوارٹرز میں قرعہ اندازی کی جائےگی۔
خیال رہے کہ سرکاری حج پر جانے والے عازمین کو گزشتہ سال کی نسبت کم خرچ پر زیادہ سہولیات ملیں گی، ذرائع نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات کا حتمی تخمینہ تیار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ 40 روز کے سرکاری حج پیکیج کی قیمت اس بار ساڑھے 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، ابتدائی طور پر 10لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:شائقین کیلیے خوشخبری! ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ میں واپسی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی بورڈ؛ انٹر سال اول کے طلبہ کو گریس مارکس دینے کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی:حکومت سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے انٹر سال اول 2024 کے سالانہ امتحانات دینے والے طلبہ کو 15 اور 20 فیصد گریس مارکس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے نوٹیفکیشن صوبائی کابینہ کی جانب سے 15 اپریل کو منعقدہ اجلاس میں دی گئی منظوری کے ضمن میں جاری کیا گیا ہے جس کا اطلاق انٹر سال اول امتحانات 2024 پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ فیکیلٹیز پر ہوگا۔
اس حوالے سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا ہے۔
محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے سیکشن افسر برائے بورڈز شریف الدین کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں چیئرمین انٹر بورڈ کراچی سے کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ نے خصوصی کمیٹی کی جانب سے انٹر سال اول کے طلبہ کو کیمسٹری میں 20 فیصد جبکہ ریاضی اور فزکس میں 15/15 فیصد مارکس دینے کی منظوری دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ لہٰذا متعلقہ طلبہ کو گریس مارکس دینے کی صوبائی کابینہ کے اس فیصلہ پر اب مزید کارروائی کی جائے۔
یاد رہے کہ اس وقت انٹر بورڈ کراچی میں کوئی مستقل چیئرمین نہیں ہے اور بورڈ کے چیئرمین کا چارج میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین کے پاس ہے۔