ملک بھر میں سونا سستا ، نئی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار 400 روپے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 2,700 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 86 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 2,315 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 541 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 26 ڈالر کمی کے بعد 2,741 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں بدلتے رجحانات اور طلب و رسد کے اثرات کا نتیجہ ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد آج اس کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18ڈالر کی کمی سے 3218 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1800روپے کی کمی سے 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543روپے کی کمی سے 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے کی سطح پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3234 روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2772روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔