اسکائی فورس پابندی کا شکار؛ اکشے کمار کی فلم کو مشرقِ وسطیٰ میں بڑا جھٹکا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اکشے کمار کی نئی فلم "اسکائی فورس"، بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ریلیز ہوئی لیکن مشرقِ وسطیٰ کے کئی اہم ممالک، جیسے یو اے ای، سعودی عرب، قطر، عمان وغیرہ میں اس فلم پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
فلم پر پابندی کی باضابطہ وجہ معلوم نہیں ہو سکی، لیکن انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق، "اسکائی فورس" کی کہانی بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے واقعات پر مبنی ہے۔
ماضی میں ایسی کئی فلموں کو مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو ممکنہ طور پر اس پابندی کی وجہ ہو سکتی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب مشرقِ وسطیٰ میں ایسی فلموں پر پابندی عائد کی گئی ہو۔
"فائٹر" (2024)، جو بھارتی اور پاکستانی افواج کے تنازع پر مبنی تھی، پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔
"آرٹیکل 370" (2024) کو بھی حساس سیاسی مواد کی وجہ سے خلیجی ممالک میں ریلیز کی اجازت نہیں ملی تھی۔
"ٹائیگر 3" (2023) کو کویت، عمان، اور قطر میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وجے تھلاپتی کی فلم "بیسٹ" (2022) بھی قطر اور کویت میں بین ہوئی تھی۔
"اسکائی فورس" 1965 میں بھارتی ہوائی حملے کی کہانی پر مبنی ہے۔ فلم میں اکشے کمار، سارہ علی خان، نمرت کور، شرد کیلکر اور وییر پہاڑیہ نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ اسے مڈاک فلمز اور جیو اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے، اور ہدایتکار سندیپ کیولانی اور ابھیشیک انیل کپور ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسکائی فورس
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر
کراچی:پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں پریشانی کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ پیغامات موصول اور بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پاکستان میں صارفین کو دوپہر سے اس پریشانی کا سامنا ہے اور کوئی بھی پیغام سینڈ نہیں ہورہا۔
صارفین نے سماجی رابطے کی سائٹس پر واٹس ایپ سروس میں تعطل کی شکایت اٹھائی اور بتایا کہ انہیں رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ تصاویر، ویڈیوز بھی صارفین سینڈ نہیں ہورہیں۔ میٹا یا واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر اس خلل سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔