استقبالِ رمضان؛ متحدہ عرب امارات میں ’شعبان‘ کا چاند کب نظر آئے گا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
متحدہ عرب امارات میں شعبان کا چاند 31 جنوری کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فلکیات کے مرکز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ شعبان کا مہینہ 31 جنوری بروز جمعہ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
ماہرین فلکیات نے بتایا کہ چاند کی پیدائش کے اعتبار سے دیکھا جائے تو 29 رجب کو چاند نظر نہیں آسکے گا اس لیے رجب کا مہینہ 30 دنوں کا ہوگا۔
اس طرح جمعرات بتاریخ 30 جنوری کو تمام مسلم ممالک بشمول جنوبی یورپ، افریقا اور امریکا میں چاند کھلی آنکھوں سے دیکھا جا سکے گا۔
اس طرح متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے زیادہ تر ممالک میں یکم شعبان 31 جنوری بروز جمعے کو ہوگی۔
متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات
پڑھیں:
پاکستان آج بھی عالمی امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے، اسحاق ڈار
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پائیدار امن کےلیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان آج بھی عالمی امن کے لیے اپنا کردار اد اکر رہا ہے۔
اسلام آباد میں تیسری اقوام متحدہ امن مشن وزارتی تیاری کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پائیدار امن کےلیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے، امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے لیے وزارتی تیاری کانفرنس کا انعقاد نہایت اہم ہے۔