کراچی: گلشن جمال میں بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے شخص کو لوٹ لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
علامتی تصویر۔
کراچی کے علاقے گلشن جمال میں بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے شخص کو لوٹ لیا گیا۔
متاثرہ شہری نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ محمود آباد میں نجی بینک سے رقم نکلوائی تھی۔
پولیس کے مطابق شہری نے واقعے کی رپورٹ شارع فیصل تھانے میں جمع کرائی ہے۔
متاثرہ شہری کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار 3 مسلح ڈاکو بینک سے پیچھا کر رہے تھے۔ ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل گاڑی کے آگے روکی اور اسلحے سے گاڑی کا سائیڈ شیشہ توڑا۔
شہری کے بیان کے مطابق 50 لاکھ روپے سیٹ کے نیچے رکھے تھے، جو ڈاکو چھین کر لے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق رقم چھیننے سے متعلق رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
خوشاب: 1 ہزار روپے کی مالیت کے جوتے چوری ہونے پر شہری نے پولیس بلالی
فوٹو: فائلپنجاب کے ضلع خوشاب میں بس اسٹینڈ سے شہری کے جوتے چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
جوتے چوری ہونے پر شہری نے 15 پر کال کر کے پولیس کو بلا لیا اور بیان دیا کہ اس نے ایک ہزار روپے میں دکان سے جوتے خریدے تھے۔
شہری کا کہنا تھا کہ بس کا ٹکٹ خریدتے ہوئے جوتے کاؤنٹر پر رکھے تھے، جو چوری ہوگئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کی مدعیت میں جوتے چوری کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔