چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنیوالی ویب سائٹ پر رش، سرورز بیٹھ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنے والی ویب سائٹ پر زیادہ ٹریفک کی وجہ سے اس کے سرورز بیٹھ گئے۔چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جاری ہے اور کرکٹ فینز کی ٹکٹوں کی خریداری میں غیر معمولی دلچسپی دکھائی دے رہی ہے۔تاہم شائقین کرکٹ کو ٹکٹوں کی خریداری میں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنے والی ویب سائٹ کے سرورز بیٹھ گئے ہیں جس کے باعث ٹکٹوں کی خریداری کے عمل میں خلل پیدا ہوگیا ہے۔

آن لائن ویب سائٹ پر زیادہ ٹریفک ہونے کی وجہ سے ویب سائٹ کے سرورز بیٹھے ہیں۔ویب سائٹ نے سرورزکی تعداد بڑھانے کا کام شروع کر دیا ہے۔خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہوئی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں19 فروری سے 9مارچ تک ہوگا جب کہ بھارت کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ٹیم کے میچز کے جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے، وی وی آئی پی اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 20 ہزار روپے مقررکی گئی ہے۔پاکستان ٹیم کے علاوہ ہونے والے میچز کے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت 7 ہزار روپے رکھی گئی ہے جب کہ لاہور میں ہونے والے ایک سیمی فائنل کے جنرل اسٹینڈ کی قیمت ڈھائی ہزار اور وی وی آئی پی کی قیمت 20 ہزار روپے ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والے میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔شائقین پی سی بی، آئی سی سی اور نجی کوریئر کمپنی کی ویب سائٹ پر آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کے سرورز بیٹھ گئے ٹکٹ کی قیمت ویب سائٹ پر ہزار روپے کے ٹکٹ

پڑھیں:

چمپئنز ٹرافی ، پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان میچ کی ٹکٹیں فروخت

کراچی (اسپورٹس ڈیسک )کی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین میچ سے ہوگا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے ٹکٹ مکمل طور پر فروخت ہو چکے ہیں۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 19فروری کو شیڈول میچ مداحوں کے سامنے ہوگا جو مارکی ایونٹ کے لیے بے پناہ جوش و خروش کی عکاسی کرتا ہے۔1996 کے بعد پہلی بار پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی واپسی نے شائقین کرکٹ میں بے مثال جوش پیدا کیا ہے۔ اس تاریخی ٹورنامنٹ میں ٹاپ آٹھ ون ڈے ٹیمیں تین بڑے مقامات کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں حصہ لیں گی۔پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈکے درمیان باضابطہ طور پر چمپئنز ٹرافی کا آغاز کرنے کے ساتھ ہی مقامی شائقین نے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہائی اسٹیک اوپنر کے لیے ایک بھرے اسٹیڈیم کو یقینی بنایا جائے۔ٹکٹوں کی مانگ آسمان کو چھونے لگی جس نے پاکستانی سرزمین پر ایک بار پھر عالمی معیار کی بین الاقوامی کرکٹ کا مشاہدہ کرنے کی خواہش کو اجاگر کیا۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی؛ آن لائن ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت،شائقین ٹکٹ نہ ملنے پر پریشان
  • چیمپئنز ٹرافی؛ پہلے مرحلے کے تمام آن لائن ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت
  • چمپئنز ٹرافی ، پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان میچ کی ٹکٹیں فروخت
  • چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی نے آن لائن ٹکٹوں کی دستیابی میں 10 فیصد اضافہ کر دیا
  • چیمپئینز ٹرافی؛ ٹکٹ فروخت کرنیوالی سائٹ کے سرورز بیٹھ گئے
  • چمپئنز ٹرافی، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کی ویب سائٹ پر رش، سرورز بیٹھ گئے
  • چمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی
  • چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی، ٹکٹس کی قیمت کیا ہوگی؟
  • چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی، قیمتیں سامنے آگئیں