معاشی بحالی میں رکاوٹ ڈالنے والے ملک کے دشمن ہیں،میاں زاہدحسین
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ معاشی بحالی میں رکاوٹ ڈالنے والے ملک کے دشمن ہیں۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کوہراساں کرنا قابل مذمت ہے جس سے ملکی ساکھ پراثرپڑتا ہے۔
ایسا کرنے والیعناصرسخت سزا کے مستحق ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے بڑی کوششوں سے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا ہے اورملکی معیشت بتدریج بہترہورہی ہے، سیاسی صورتحال بھی بہترہورہی ہے تاہم سرمایہ کاری اورٹیکس معاملات تسلی بخش نہیں ہیں۔(جاری ہے)
چین پاکستان میں سرمایہ کاری کررہا ہے جبکہ باقی دوست ممالک مسلسل وعدے کررہے ہیں جن پرعمل درآمد میں تاخیر ہو رہی ہے۔
ان حالات میں چینی سرمایہ کاروں کوہراساں کرنا، انکی سیکورٹی سے غفلت برتنا اوررشوتیں طلب کرنا قابل مذمت ہے جس سے انتہائی منفی پیغام جا رہا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کے مطابق ان کو کوپولیس نے اس حد تک پریشان کیا ہوا ہے کہ وہ ملک چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں اس سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بری طرح متاثر ہو رہا ہے، اس الزام کی اعلی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر سرمایہ کاروں کو گھنٹوں اتنظارکروایا جاتا ہے، انکی اہم میٹنگز ملتوی ہوجاتی ہیں اورچینی سرمایہ کاروں کی سیکورٹی کے حالات بھی سب کے سامنے ہیں۔ صوبائی اوروفاقی حکومت کوچائیے کہ وہ تمام معاملات کی مکمل چھان بین کرے اورملوث افراد کوقرار واقعی سزا دے تاکہ آئندہ کوئی کاروباری فضا کومسموم کرکے ملک وقوم کے مستقبل سے کھیلنے کی ہمت نہ کرسکے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملک کی صنعتی، زرعی اورتجارتی ترقی کا دارومدارسیاسی استحکام سے ہے۔ معاشی استحکام کے لئے نظام اورپالیسیوں کا تسلسل، امن وامان کی بہترصورتحال، تیل، بجلی، گیس کی سستے داموں دستیابی ضروری ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی سے جاری سیاسی محاذ آرائی، انتقام اوربدلے کی سیاست نے ملک کوسیاسی اور اقتصادی عدم استحکام سے دوچارکیا ہوا تھا جبکہ دہشت گردی کے باعث ملک کی معیشت پر انتہائی برے اثرات مرتب ہوئے اورملک میں سرمایہ کاری کی فضا بھی استوارنہ ہوسکی ہے۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ دوسری طرف آئی ایم ایف اصلاحات نے بھی معیشت کو سست کررکھا ہے اوراسکی شرائط کی وجہ سے حکومت کوتوانائی، دیگراشیا کی قیمتوں اور ٹیکسوں کی شرح میں تسلسل کے ساتھ اضافہ کرنا پڑرہا ہے جس سے معیشت تو بہتر ہو رہی ہے مگر عوام کی پریشانی میں اضافہ ہورہا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اگلے ماہ کمی کے امکانات ہیں سٹیٹ بینک نے مارک اپ کی شرح میں مزید ایک فیصد کمی کر کے 12 فیصد کر دی ہے۔ مہنگائی بڑھنے کی شرح بھی مزید کم ہو کر چار فیصد پر آ گئی ہے جس سے عوام کو کوریلیف ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ ان حالات میں اپوزیشن کوبھی چائیے کہ وہ ملکی مفاد کی خاطر انتشار کی سیاست بند کردیں اور پارلیمانی سیاست میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میاں زاہد حسین نے کہا سرمایہ کاروں ہے جس سے کہا کہ
پڑھیں:
امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کا دورہ پاکستان، کئی معاہدوں پر دستخط
امریکی سرمایہ کاروں کا اعلی سطح کا وفد 2 روزہ دورے پرپاکستان میں ہے، اس دوران درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق امریکا کا اعلیٰ سطحی سرمایہ کاری وفد 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا، امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی سرمایہ کار وفد کا پاکستان آنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔
دورے کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئی پیش رفت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس وفد میں شامل جینٹری بیچ کی پاکستان آمد کو ایک بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
وفد میں شامل اراکین بالخصوص جینٹری بیچ کی پاکستان آمد ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے، جینٹری بیچ ٹرمپ خاندان کے انتہائی قریبی ساتھی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ انتخابی مقابلوں میں پیش پیش رہے۔
امریکی حکومت آنے کے بعد کسی بھی امریکی وفد کا یہ پہلا دورہ ہے، امریکی وفد کی پاکستان آمد دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات آگے بڑھانے کی طرف اہم قدم ہے۔
جینٹری بیچ نے حالیہ دنوں میں ایک تقریب کے دوران پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں۔
جینٹری بیچ نے اپنے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط اور باہمی تعاون پر مبنی بنائیں۔