سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
آج بھی سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26ڈالر کی کمی سے 2741 ڈالر کی سطح پر آگئی، اسی طرح ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2700روپے گھٹ کر 286400 روپے کی سطح پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق فی دس گرام سونے کی قیمت 2315روپے گھٹ کر 245541روپے کی سطح پر آگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی تھی، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی سے 2767ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 289100روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے کی کمی سے 227209 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 14روپے کی کمی سے 3395روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 12روپے کی کمی سے 2910روپے کی سطح پر آگئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی سطح پر آگئی سونے کی قیمت کی کمی سے
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت آج پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 2300 روپے اضافے کے بعد 288700 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1972 روپے اضافے کے بعد 247513 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 226895 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 22 ڈالر اضافے کے بعد 2763 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا