نیا چینی سال اور جشن بہاراں، ثقافتی مرکز ’چائنا ونڈو‘ میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
پشاور میں قائم ثقافتی مرکز چائنا ونڈو میں چین کے نئے سال اور جشن بہاراں کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان مہمان خصوصی تقریب کے تھے۔
اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمرزمان اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی، تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔
پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، سیکریٹری خیبرپختونخواسیکریٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں اور دونوں ممالک کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے،دونوں ممالک کے عوام بھی ایک دوسرے سے محبت اور چاہت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہماری دوستی کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی بارے بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ مسترد کردی
ندیم اسلم چوہدری نے کہا دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح کے رابطوں میں بہتری کا اندازہ اس امر سے بھی بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کرتے ہیں جس کی واضح مثال چین کے نئے سال اور سپرنگ فیسٹویل کے حوالے سے پاکستان بھر میں تقریبات کا انعقاد ہے۔
انہوں نے چائنا ونڈو کے زیر اہتمام تقریب میں اہل پشاور اور اہل خیبرپختونخوا کی جانب سے اہل چین کو نئے سال کی مبارکباد دی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ پاک چین دوستی ہر گذرتے لمحہ کے ساتھ مضبوب سے مضبوط تر ہو گی۔
چین کی جانب سے پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اقدامات بھی قابل ذکر ہیں، آئی جی خیبرپختونخواتقریب سے خطاب میں آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے کہا کہ پاک چین دوستی کا تقاضا ہے کہ ہم ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوں اور ہماری دوستی مزید مستحکم ہو۔
اختر حیات خان نے کہا کہ چین کے قومی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات منعقد ہورہی ہیں اور چائنا ونڈو میں اس تقریب کے ذریعہ ہم اپنے چینی بہنوں اور بھائییوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ آنے والا نیا سال نہ صرف دونوں ممالک کی دوستی میں استحکام کا سال ہو گا بلکہ دونوں ممالک معاشی اور اقتصادی ترقی کے لیے بھرپور خدمات انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک چین سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بیجنگ میں کانفرنس، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
انہوں نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پروہ سمجھتے ہیں کہ چین کی جانب سے پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اقدامات بھی قابل ذکر ہیں۔ سی پیک منصوبے سے جہاں پاکستان بھر میں معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں وہی خیبرپختونخوا بھی ترقی اور خوش حالی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہاہے۔
انہوں نے چینی سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ صوبائی پولیس فورس ان کی حفاظت کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کارلا رہی ہے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوتے رہیں گے۔
اسکواش کے عالمی چیمپیئن کی چین کو مبارکباداسکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمرزمان نے تقریب سے خطاب میں اہل چین کو نئے سال کی مبارک دی اور عوامی جمہوریہ چین کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
قبل ازیں چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان، اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن قم زمان اور تاجر راہنما امتیاز احمد نے دن بھر جاری رہنے والی تقریبات کا باضابطہ افتتاح کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات پاکستان تقریب چین سیکریٹری خیبرپختونخوا کیک نیا سال.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات پاکستان چین کیک نیا سال ندیم اسلم چوہدری دونوں ممالک کے اختر حیات خان چائنا ونڈو اسکواش کے ایک دوسرے انہوں نے پاک چین نئے سال نے کہا کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہماری خارجہ پالیسی کی کلیدی ترجیح ہے ،چین
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) چین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ان کے ملک کے تعلقات کو فروغ دینا بیجنگ کی خارجہ پالیسی کی کلیدی ترجیح ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات سعودی عرب میں چینی سفارت خانے کے مشیر مائی جیان نے کہی۔ انہوں نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے عناصر کو سعودی ویژن 2030 کے ساتھ انضمام کے ذریعے اپنے دوطرفہ تعلقات میں نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور چین کثیر قطبی دنیا میں دو بڑے ممالک کی نمائندگی کرتے ہیں اور وہ مستقبل کی تعمیر کے لیے وفادار شراکت دار کے طور پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ چینی مشیر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے عملی تعاون میں ثمر آور نتائج حاصل کیے ہیں۔(جاری ہے)
دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر تبادلے میں اضافہ ہوا ہے۔ دو طرفہ تجارت یکے بعد دیگرے 100 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
چینی مشیر نے خود کو سعودی چینی تعلقات پر بات کرنے تک محدود نہیں رکھا بلکہ مزید آگے بڑھے۔ ریاض میں اپنی تقریر کے دوران انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک پر عائد تجارتی محصولات کے معاملے پر بات کی۔ چینی مشیر نے ٹیرف کو عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی خلاف ورزی کے علاوہ بنیادی اقتصادی اصولوں اور مارکیٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نےامریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ ٹیرف کے ذریعے موجودہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ریاض سے چینی عہدیدار کا یہ تبصرہ امریکی صدر کی جانب سے چین پر محصولات میں 145 فیصد اضافے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ چین نے جواب میںامریکا پر اسی طرح کے محصولات عائد کرتے ہوئے امریکی درآمدات پر اپنے محصولات کو 80 فیصد سے زیادہ کر دیا ہے۔