راولپنڈی: قلعہ عبداللہ میں سکیورٹی فورسز نے چوکی پر خوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 5 خارجیوں کو ہلاک کردیا جب کہ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان  جام شہادت نوش کرگئے
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے  بیان کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں خوارجیوں نے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے فورسز نے ناکام بنا دیا تاہم دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چوکی کی دیوار سے ٹکرا دی۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 خودکش بمباروں سمیت پانچوں خوارج ہلاک ہوگئے۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 جوان نائیک طاہر خان اور لانس نائیک طاہر اقبال بھی شہید ہو گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
ادھروزیر اعظم شہباز شریف نے 5 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی اور 2 جوانوں کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
 اپنے خصوصی بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کو دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے سیکیورٹی فورسز کے سپوتوں پر فخر ہے اور حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
 اس حوالے سے جاری اپنے خصوصی بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں اور فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 5 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
 وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہید نائیک طاہر خان اور شہید لانس نائیک طاہر اقبال کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔
 محسن نقوی نے شہدا کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

تیمرگرہ میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ  سمیت 2خوارج ہلاک

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لوئر دیر کے علاقہ تیمر گرہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ سمیت 2خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 10اور11اپریل کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،لوئر دیر کے علاقہ تیمر گرہ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرکر خوارج کے ٹھکانے کو موثر نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں2خوارج جہنم واصل ہو گئے،ہلاک ہونے والوں میں ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان بھی شامل  ہے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خارجی حفیظ اللہ سکیورٹی فورسزاورشہریوں پر دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا،خارجی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، حکومت نے خارجی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی۔

سندھ حکومت کی موثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا: مراد علی شاہ

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ میں مزید خوارجی کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے،پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • لوئردیر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،صدر،وزیراعظم ،وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • تیمر گراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج جہنم واصل
  • دیر: ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خارجی ہلاک
  • دیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خارجی ہلاک
  • سیکورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک
  • وزیراعظم شہباز شریف کا لوئر دیر میں دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک
  • سیکورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج ہلاک
  • تیمرگرہ میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ  سمیت 2خوارج ہلاک