بلوچستان: سیکیورٹی فوسز نے خودکش حملہ ناکام بنادیا، جھڑپ میں 5 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
فائل فوٹو
سیکیورٹی فوسز نے بلوچستان میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام بنادیا، جھڑپ میں 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا جبکہ دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 اور 28 جنوری کی شب خوارج نے قلعہ عبداللّٰہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کی کوشش کی۔ خوارج نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی چوکی کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا دی۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا گھیراؤ کرتے ہوئے مؤثر کارروائی کی، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے حملے کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا، جھڑپ کے دوران دو خودکش حملہ آور سمیت تمام 5 خوارج دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان نائیک طاہر خان اور لانس نائیک طاہر اقبال شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کےلیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا
پڑھیں:
بھارتی فورسز نے ڈوڈہ میں ایک نوجوان کو کالے قانون کے تحت گرفتار کر لیا
ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت محمد رفیع شیخ کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع ڈوڈہ میں وادی چناب کے علاقے پھگسو کا رہائشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع ڈوڈہ میں ایک نوجوان کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت محمد رفیع شیخ کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع ڈوڈہ میں وادی چناب کے علاقے پھگسو کا رہائشی ہے۔ اسے ڈسٹرکٹ جیل ادھم پور منتقل کر دیا گیا ہے۔ قابض حکام نے کہا ہے کہ رفیع بھارت مخالف اور آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس کی گرفتاری ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ہوئی ہے۔تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ محمد رفیع حالیہ برسوں میں مقامی سیاست اور شہری سرگرمیوں میں ایک نمایاں شخصیت کے طور پر ابھرے ہیں۔ عوام میں ان کی مسلسل موجودگی اور احتجاجی مظاہروں میں شرکت سے وہ علاقے کی ایک معروف شخصیت بن گئے ہیں۔