علیمہ خان نے توشہ خانہ ٹو کیس کے ٹرائل کو ناجائز قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے توشہ خانہ ٹو کیس کے ٹرائل کو ناجائز قرار دیدیا۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ آج ہمارے وکلا توشہ خانہ ٹو کیس خارج کروانے گئے تھے، یہ ایک ناجائز ٹرائل ہے جو جیل میں جاری ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وقت آرہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ناجائز قید کو ختم ہونا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیس صرف اس لیے زیر سماعت ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکلنے نہ دیا جائے، اب نئے ججز کو بٹھا کر کیسز ان کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ ان کا بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کا ارادہ نہیں اس لیے جعلی کیس چلائے جا رہے ہیں، توشہ خانہ ٹو میں بھی انہیں سزا دینے کی جلدی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں جج بانی پی ٹی آئی کو بہت جلد سزا دے دیں گے، اب نئے ججز کو بٹھا کر کیسز ان کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ یہ 26ویں ترمیم کا پہلا نتیجہ سامنے آگیا ہے، جو جج انصاف دینے کی کوشش کرتے ہیں انہیں سائیڈ لائن کیا جاتا ہے، چیزیں ٹھیک نہیں ہوں گی، دن بہ دن خراب تر ہوتی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی علیمہ خان نے توشہ خانہ ٹو کہا کہ
پڑھیں:
اسلامی نظریاتی کونسل نے اسرائیل کے معاشی بائیکاٹ کو ضروری قرار دیدیا
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے اسرائیلی مصنوعات اور کمپنیوں کے معاشی بائیکاٹ کو ضروری قرار دے دیا۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیے میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان مجرمانہ اقدامات کو روکنے میں حسب استطاعت اپنا کردار ادا کرنا لازم ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے مزید کہا کہ اسرائیلی مصنوعات اور کمپنیوں کا معاشی بائیکاٹ کرنا ضروری ہے، معاشی بائیکاٹ میں عام شہریوں کی جان و مال اور املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔