حتمی حج پیکیج کا اعلان کردیا گیا،محدود تعداد میں نشستیں باقی،نئی درخواستوں کی وصولی کب تک ہو گی ،جا نیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( نیوزڈیسک )وزارت مذہبی امور نے حتمی حج پیکیج کا اعلان کردیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق لانگ حج پیکیج کی حتمی قیمت 10لاکھ75ہزار مقرر،شارٹ حج پیکیج 11لاکھ 50ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10فروری وصول کی جائے گی۔ سرکاری حج سکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں ۔نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30جنوری تک ہوگی۔
شارٹ حج کی بکنگ مکمل،خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکیج کی بکنگ ہوگی۔ پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ 31 جنوری تک جاری رہے گی۔
مزیدپڑھیں:‘اسکائی فورس‘ کی اسکریننگ میں شریک یہ خوبصورت لڑکی کون ہے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: حج پیکیج
پڑھیں:
نوابزادہ گہرام بگٹی رہا، 3 ایم پی او کے تحت گرفتار ہوئے تھے
ڈیرہ بگٹی سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کے اعلان کے بعد گرفتار ہونیوالے نوابزادہ گہرام بگٹی کو رہا کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء نوابزادہ گہرام بگٹی کو 12 روز بعد رہا کر دیا گیا۔ گہرام بگٹی کو گرفتار کرکے سرکٹ ہاؤس سبی میں نذر بند کر دیا گیا تھا۔ نوابزادہ گہرام بگٹی رہائی کے بعد سبی سے ڈیرہ بگٹی کے لئے روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ گہرام بگٹی نواب اکبر خان بگٹی کے پوتے ہیں۔ جنہوں نے 4 اپریل کو ڈیرہ بگٹی سے کوئٹہ تک ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر خواتین کی رہائی کیلئے لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔ ڈی سی ڈیرہ بگٹی نے تھری ایم پی او کے تحت گہرام بگٹی کو گرفتار کروایا تھا۔