حج پیکج کی حتمی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار مقرر
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکج کا اعلان کر دیا ۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق لانگ حج پیکج کی حتمی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ شارٹ حج پیکج 11 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا۔
ترجمان کے مطابق حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10 فروری وصول کی جائے گی۔
ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں، نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30 جنوری تک ممکن ہوگی۔
شارٹ حج کی بکنگ مکمل جبکہ خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکج کی بکنگ ہوگی، پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ 31 جنوری تک جاری رہے گی۔
ترجمان کے مطابق حج منظم کمپنیاں وزارت کے ای پورٹل پر نجی عازمین کا ڈیٹا فوری اپ لوڈ کریں،عازمینِ حج نئی معلومات اور ہدایات کے لیے ’پاک حج 2025‘ موبائل ایپ ڈاون لوڈ کریں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حج پیکج
پڑھیں:
روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 90 ہزار عازمینِ حج سفر کریں گے: چیف آپریٹنگ آفیسر
---فائل فوٹوچیف آپریٹنگ آفیسر ایئر پورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئر پورٹ سے 90 ہزار عازمین حج سفر کریں گے، رواں سال اسلام آباد ایئر پورٹ سے 45 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس کے لیے روانہ ہوں گے۔
آفتاب گیلانی کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ عازمین حج کی سہولت کے لیے کاؤنٹر جَلد قائم کر دیے جائیں گے۔
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر دستیاب ہو گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دی تھی۔
پاکستانی وزارتِ اطلاعات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے عازمینِ حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی تھی۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق اب مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔