سردیاں ختم ؟؟؟ چیف میٹرولوجسٹ کی بڑی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں موسم سرما کے اختتام کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کا موسم بدلنے لگا اور سردی کا زور ٹوٹ گیا، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے شہر میں اب سے راتیں خنک اور دن گرم رہیں گے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ کم سے کم درجہ حرات بارہ اور زیادہ سے زیادہ انتیس ڈگری رہنے کا امکان ہے تاہم فی الحال بارش کا بھی کوئی امکان نہیں۔چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا شہر میں سردی کی حالیہ لہر میں کمی کے باعث دن میں موسم گرم اور رات میں خنکی ہوگی اور زیادہ سے زیادہ پارہ 29 سے 30 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 31 جنوری سے سردی کی شدت میں ایک سے 2ڈگری کمی متوقع ہے تاہم شہر میں سردی کی نئی لہر کا کوئی امکان نہیں۔سردار سرفراز نے پیش گوئی کی کہ شہر میں اگلے ماہ کے شروع کے ہفتے میں سردی اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی اور سندھ بھر میں اگلے ماہ کے شروع کے ہفتے میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، بنوں اور کرک میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی، موسم خوشگوار ہوگیا۔
بارش سے گندم کی فصل کو نقصان کا خدشہ ہے، فیصل آباد اور جھنگ میں بھی آندھی اور بارش کی اطلاعات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔