سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلع عبداللہ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ خوارج نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کی چیک پوسٹ پر داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا، اس دوران دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چوکی کی دیوار سے ٹکرا دی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خود کش بمباروں سمیت 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہوگئے، جن میں نائیک طاہر خان اور لانس نائیک طاہر اقبال شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے، اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی ایس پی آر بلوچستان چیک پوسٹ پر حملہ خودکش حملہ آور سیکیورٹی فورسز شہید ہلاک وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر بلوچستان چیک پوسٹ پر حملہ خودکش حملہ ا ور سیکیورٹی فورسز شہید ہلاک وی نیوز سیکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا ر چیک پوسٹ پر کی کوشش

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 9 زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق 27 جنوری کو سیکورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، موقع پر  دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 جنوری کو سیکورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، موقع پر  دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ بیان کے مطابق آپریشن کے دوران، سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک جب کہ 9 زخمی ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،  پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،  ملک کو اس لعنت سے پاک کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 9 زخمی
  • قلعہ عبداللہ میں دہشتگردی کابڑامنصوبہ بناکام 2خودکش بمباروں سمیت  5 خوارج ہلاک ، 2 جوان  شہید 
  • بلوچستان: سیکیورٹی فوسز نے خودکش حملہ ناکام بنادیا، جھڑپ میں 5 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
  • قلعہ عبداللہ میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، 5 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنادیا، 5 خوارج ہلاک
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فوسز نے خودکش حملہ ناکام بنادیا، جھڑپ میں 5 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
  • قلعہ عبداللہ میں سکیورٹی فورسز پر حملہ ناکام، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید
  • قلعہ عبداللہ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ ناکام، دو خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک،دو جوان شہید
  • قلعہ عبداللہ ،سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5خوارج ہلاک،2 جوان شہید