Islam Times:
2025-01-30@06:39:20 GMT

غزہ میں ابھی تک ایندھن و گیس نہیں پہنچی، سلامہ معروف

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

غزہ میں ابھی تک ایندھن و گیس نہیں پہنچی، سلامہ معروف

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے آغاز کے بعد سے لے کر اب تک صرف 1 ہزار 900 ٹرک ہی انسانی امداد لے کر غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے ہیں اسلام ٹائمز۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ عمر معروف نے اعلان کیا ہے کہ بے گھر ہونے والوں کے لئے 33 سے زائد پناہ گزین کیمپ تیار کئے گئے ہیں۔ عرب چینل الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے سلامہ معروف نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں میں ہم نے تقریباً 50 پناہ گاہیں تیار کی ہیں، زمین کو تیار کیا ہے اور کنویں کھودے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شمال میں بے گھر لوگوں کو پناہ دینے کے لئے کم از کم 1 لاکھ 20 ہزار خیموں کی ضرورت ہے۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جب سے جنگ بندی کا معاہدہ شروع ہوا ہے، اس کے بعد سے لے کر اب تک غزہ میں انسانی امداد کے صرف 1 ہزار 900 ٹرک ہی داخل ہوئے ہیں تاہم کسی قسم کا ایندھن یا گیس درآمد نہیں کی گئی جبکہ شمال کی جانب لوٹنے والے گاڑیوں کے قافلے سینکڑوں میٹر طویل ہیں۔ سلامہ معروف نے کہا کہ ہم تک ایسے پھنسے ہوئے شہریوں کی درخواستیں بھی پہنچی ہیں کہ جو تاحال واپسی کا سفر مکمل نہیں کر پائے۔ اپنی گفتگو کے آخر میں غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بے گھر افراد کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے ایک خصوصی آپریشن روم مختص کر دیا گیا ہے!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ کہا کہ

پڑھیں:

ثانیہ مرزا سے شادی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، کردار کشی کی گئی: محمد شامی

نئی دہلی: بھارتی کرکٹر محمد شامی نے ثانیہ مرزا کے ساتھ تعلقات اور شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد شامی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کی اور ثانیہ مرزا کی اے آئی کے ذریعے جعلی تصاویر بنا کر پھیلائی گئیں، جن کا مقصد انہیں بدنام کرنا اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا۔

انہوں نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میڈیا اداروں نے ان تصاویر کی حقیقت جانچے بغیر خبریں شائع کیں، جس سے ان کی کردار کشی ہوئی۔

محمد شامی کا کہنا تھا کہ جعلی تصاویر بنانے اور جھوٹے الزامات لگانے والے افراد معاشرے کے لیے نقصان دہ ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے محمد شامی کی سابقہ اہلیہ حسینہ جہاں نے بھی ان کے اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کا دعویٰ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک امریکا تعلقات دہائیوں پرمحیط ،اربوں ڈالر سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیںِسربراہ امریکی سرمایہ کا وفد
  • لاپتا افراد کمیشن کے 6 روزہ سربراہ فقیر کھوکھر کون تھے؟
  • ثانیہ مرزا سے شادی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، کردار کشی کی گئی: محمد شامی
  • اردو کے معروف شاعر مظفر وارثی کی 14ویں برسی
  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ پاکستانی ٹیم زوال کی انتہا کو جا پہنچی
  • معمر رانا کی متنازع ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید
  • مذاکرات کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے اہم اعلان کردیا 
  • معروف عالم دین مولانا قاضی ظہور احمد کو قتل کر دیاگیا
  • ابھی آپ کی خواہشات کے مطابق فل کورٹ نہیں بن سکتا ، جسٹس جمال مندوخیل