کسی کو وزیراعلیٰ سے مسئلہ ہے تو مجھ سے بات کرے کہیں اور جاکر چغلی نہ کرے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی:
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی کو وزیراعلیٰ یا کسی وزیر یا بیورو کریسی سے شکایت ہے تو مجھ سے کرے یہ صوبہ پیپلز پارٹی کا ہے کہیں اور جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔
کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ تاجروں کے مسائل حل کرسکوں، کسی کو وزیراعلیٰ یا کسی وزیر یا بیورو کریسی سے شکایت ہے تو مجھ سے کرے یہ صوبہ پیپلز پارٹی کا ہے کہیں اور جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔
انہوں ںے کہا کہ جس طریقے سے یہ شہر چلتا تھا وہ تاریخ کا حصہ ہے اب تاجروں سے بھتہ نہیں مانگا جارہا اب آپ کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں، اب زبردستی صنعت بند نہیں ہوتی، مزدوروں کو زبردستی جلسے میں نہیں لایا جاتا تو اس میں ہمارا بھی کردار ہے، بلاول نے کہا کہ کیا میں نے کبھی آپ کو تنگ کیا؟ میں کیوں چاہوں گا کہ میرے نام پر اور حکومت کے نام پر آپ کو کوئی تنگ کرے۔
یہ پڑھیں : مریم نواز شریف ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘‘، تاجروں کا مطالبہ
بلاول نے کہا کہ سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبے منافع میں ہیں، یہاں اسلام آباد میں فیصلے کیے جاتے ہیں ٹیرف سیٹ کیے جاتے ہیں ہم سے مشورے کے بغیر پالیسیاں بنائی جاتی ہیں اور نقصان سب اٹھاتے ہیں جتنا سعودی عرب کے پاس تیل ہے اتنا سندھ کے پاس کوئلہ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی دیں اور سستی بجلی دیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ ہم نے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ ختم کردی آپ مجھے سندھ یا کوئی ایک شہر بتادیں جہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی، وفاق کے رویے کے سبب سندھ حکومت بجلی کے اپنے منصوبوں کی جانب بڑھ رہی ہے ہم جو منصوبے شروع کرنے جارہے ہیں ہمیں اس کے لیے اسلام آباد سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہیں اور
پڑھیں:
آصف زرداری اور بلاول بھٹو کہہ چکے کہ کینالز نہیں بننے دیں گے، فریال تالپور
ٹندوجام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ کینالز ہمیں منظور نہیں، آپ ایک صحرا کو آباد کرنے کے لیے سندھ کو اجاڑنا چاہ رہے ہیں، یہ کہاں کی سوچ ہے، یہ کون سیاست ہے، 18 اپریل کو سب نے نکلنا ہے، یہ جلسہ متناع کینال منصوبے کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما اور شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ ہم نئی نہریں نہیں بننے دیں گے، ہمیں دریائے سندھ پر 6 کینالز منظور نہیں۔ ٹندوجام میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کہ کینالز نہیں بننے دیں گے، کینالز ہمیں منظور نہیں، آپ ایک صحرا کو آباد کرنے کے لیے سندھ کو اجاڑنا چاہ رہے ہیں، یہ کہاں کی سوچ ہے، یہ کون سیاست ہے۔ فریال تالپور نے کہا کہ 18 اپریل کو سب نے نکلنا ہے، یہ جلسہ متناع کینال منصوبے کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔