بھارت؛ ایک سے زائد شادیوں اور حلالہ پر پابندی؛ وراثت میں مرد اور عورت کا حصہ برابر قرار
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اتراکھنڈ شادی، طلاق، وراثت اور تعدد ازدواج سے متعلق مودی سرکاری کے متنازع ترین یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے والی بھارت کی پہلی ریاست بن گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے آج سے ریاست بھر میں تمام مذاہب میں ہم آہنگی کے لیے یکساں عائلی قوانین یعنی یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کا اعلان کردیا۔
یونی فارم سول کوڈ میں مردوں اور عورتوں کی شادی کی عمر، طلاق، تعداد ازدواج، حلالہ اور وراثت جیسے امور پر تمام مذاہب کے لیے یکساں قوانین وضع کیے گئے ہیں۔
اس قانون کے تحت شادی کی قانونی عمر مردوں کے لیے 21 اور خواتین کے لیے 18 سال ہوگی۔ ایک سے زائد شادی اور حلالہ پر پابندی ہوگی۔
شادیاں اپنے اپنے مذہبی رسوم و رواج کے مطابق کی جا سکتی ہیں لیکن اس کا اندراج 60 دن کے اندر اندر کرانا لازمی ہے۔
بغیر شادی کیے جوڑے کے ایک ساتھ رہنے والوں کو بھی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ ایک مرد ایک ہی عورت کے ساتھ اور ایک عورت بھی صرف ایک مرد کے ساتھ رہ سکے گی۔
علاوہ ازیں مرد اور عورت دونوں کے پاس طلاق دینے کا حق ہوگا یعنی اب عورتیں بھی طلاق دے سکیں گی۔
اس بل کے تحت خواتین کو بھی والدین کی جائیداد میں مردوں کے برابر یعنی نصف نصف حصہ دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
عورت ہے، اسکا جسمانی ریمانڈ کیوں درکار ہے؟ صنم جاوید کیخلاف مقدمے میں چیف جسٹس کا استفسار
سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے خلاف 9 مئی 2023 سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریی نے کہا ہے ملزمہ عورت ہے، اس کا اجسمانی ریمانڈ کیوں درکار ہے؟
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کے خلاف 9 مئی 2023 سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ملزمہ عورت ہے، اس کا جسمانی ریمانڈ کیوں درکار ہے؟ سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل پر ہائی کورٹ نے صنم جاوید کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے صنم جاوید کو نوٹس جاری کر دیا، ملزمہ صنم جاوید نے جسمانی ریمانڈ کےخلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔