Jang News:
2025-01-30@06:47:20 GMT
کوہاٹ: اپر کُرم و پارا چنار کے مشران کا جرگہ آج ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کُرم اور پاراچنار کے عمائدین کا جرگہ آج کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں منعقد ہو گا۔
ذرائع کے مطابق 25 جنوری کے جرگے میں اپر کُرم اور پارا چنار کے مشران نے شرکت نہیں کی تھی۔
پشاور پارا چنار میں امن معاہدے کیلئے گرینڈ جرگہ...
دوسری جانب کرم میں دونوں فریقین کے بنکرز گرانے کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
چیف سیکریٹری اور آئی جی آج ہنگو میں ٹی ڈی پی کیمپ کا دورہ کریں گے، بگن بازار کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ کچھ ہفتوں میں اشیائےخور و نوش کی 313 گاڑیاں کرم پہنچ چکی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پارا چنار
پڑھیں:
رمضان المبارک کی آمد سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا نیا تحفہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) رمضان المبارک کی آمد سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا نیا تحفہ، چینی کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہو گیا، ملک میں چینی کا نیا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں چینی کا نیا بحران جنم لینے لگا ہے ، چینی کی ہول سیل اور پرچون کی سطح پر قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ کرشنگ سیزن میں 43 لاکھ ٹن چینی پیدا ہوئی جبکہ رواں سیزن میں3لاکھ ٹن کمی سے 40 لاکھ ٹن پیداوار متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سٹے باز رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمتیں بڑھانے کے لئے متحرک ہیں اور انہوں نے فروری اور مارچ کیلئے قیمتیں طے کر کے پیشگی سودے بھی کر لئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے مداخلت نہ کی تو رمضان المبارک میں چینی کی قیمتیں غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہو جائیں گی۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ کرشنگ سیزن کے باوجود چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔گزشتہ ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور اس وقت چینی کی ایکس مل قیمت 140 سے 143 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ذرائع کے مطابق، ماہ دسمبر میں چینی کی ایکس مل قیمت 125 روپے فی کلو تھی، لیکن اب مافیا نے ماہ فروری کے لئے فیوچر ٹریڈ کی قیمت 145 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے۔چھوٹی دکانوں پر چینی کی قیمتیں 155 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہیں۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر مافیا کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو رمضان کے دوران چینی کی قیمت 170 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق حکومت کو فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو رمضان میں قیمتوں کے اضافے سے بچایا جا سکے۔