Express News:
2025-01-30@07:05:22 GMT
سر پر وزنی چیز گرنے سے بچی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی کے علاقے لانڈھی میں سر پر وزنی چیز سے گرنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لانڈھی نمبر4 حنفیہ مسجد کے قریب واقع گھرمیں وزنی چیزسر پر گرنے سے کمسن بچی جاں بحق ہو گئی۔ بچی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفیہ بچی کی شناخت 6 سالہ میما دختر عمران کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بچی گھرمیں ڈیوائیڈر گرنے کے نتیجے میں دب کر جاں بحق ہوئی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید معلومات اکٹھا کی جا ہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملتان، گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 5 افراد جاں بحق، 28 زخمی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)فہد ٹاؤن کے علاقے حامد پور چوک میں ایل پی جی گیس سے بھرے ٹینکر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے آگ لگنے کے نتیجے میں ہونے والی آتشزدگی سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور پانچ گھنٹے طویل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ کے باعث ٹینکر پھٹنے سے بستی حامد پور کے کچھ گھروں میں بھی آگ پھیل گئی، جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور گھروں کی چھتیں گر گئیں۔ بعض گھروں میں موجود مویشی بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔(جاری ہے)
ریسکیو آپریشن میں 16 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا، کولنگ کا عمل ابھی تک جاری ہے۔دوسری جانب نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، نشتر اسپال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر زاہد کی زیر قیادت اضافی بستروں اور عملے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 5 افراد جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے، ان کی لاشیں بھی اسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 28 زخمیوں کو نشتر ایمرجنسی سے پاک اٹالین برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر پاک اٹالین برن یونٹ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ موقع پر پہنچ گئے ہیں، دو معمولی نوعیت کے زخمی مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔26 مریض نشتر اسپتال کے پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ میں زیر علاج ہیں، جن میں 14 خواتین، 3 بچے اور 9 مرد شامل ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے اور کولنگ کے عمل کے مکمل ہونے تک صورتحال کو کنٹرول کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان میں ایل پی جی سے بھرا باؤزر پھٹنے سے 5 افراد کی ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ا نہوں نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور باؤزر پھٹنے کی وجوہات جاننے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی ہدایات جاری کیں۔