تبدیلی کے محرک اور خوشحال مستقبل کی ضمانت نوجوان ہیں، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی کے محرک اور خوشحال مستقبل کی ضمانت نوجوان ہیں، انہیں پالیسی سازی میں شامل کرنا ہوگا۔
کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو تبدیلی کی نوید قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی ترقی و پالیسی سازی میں نوجوانوں کا کردار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ تعلیم کو فروغ دے کر نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے، کیوں کہ نوجوان ہی پرامن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں۔
وزیراعظم نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دولت مشترکہ رکن ممالک کے درمیان شرکت داری کے لیے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کو نوجوانوں کی ترقی و بہبود کا فلیگ شپ پروگرام قرار دیا اور کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہے، جو اس پلیٹ فارم کو شراکت داری اور اتفاق رائے کا اہم ذریعہ سمجھتا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دولت مشترکہ کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر کے افراد پر مشتمل ہے، جنہیں جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی 70 فیصد آبادی بھی 30 سال سے کم عمر کے افراد پر مشتمل ہے، جو ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان آج کے دور میں تبدیلی کے محرک ہیں اور قومی تعمیر کی کوششوں میں ان کی شرکت یقینی بنانی ہوگی۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت 6 لاکھ مستحق طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے، جو کورونا وبا کے دوران تعلیم کا ذریعہ بنے۔
انہوں نے کہا کہ دانش اسکولز کی مدد سے کم وسائل رکھنے والے طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے، جن کا دائرہ کار آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اوربلوچستان سمیت ملک کے دور دراز علاقوں تک بڑھایا جا رہا ہے۔اسی طرح پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے کم مالی وسائل کے حامل طلبہ کو وظائف فراہم کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم نے کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سیکرٹریٹ کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ نوجوان قیادت کے کردار کو مضبوط بنانے کا موثر پلیٹ فارم ہے، جو نوجوان نسل کے مابین مکالمے کے فروغ میں معاون ہوگا۔ وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل کے ارکان سے حلف لیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
خوشحال خان خٹک ایکسپریس 5 سال، 1 ماہ بعد بحال, کب چلے گی؟
سعید احمد سعید : ریلوےہیڈکوارٹر کا ایک اور بند ٹرین کو بحال کرنے کا فیصلہ، خوشحال خان خٹک ایکسپریس 24 اپریل سے چلائی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس 5 سال، 1 ماہ بعد بحال کی جا رہی ہے، کراچی سے پشاور کے درمیان چلانے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، بوگیوں کی دستیابی کے لیے ورکشاپ حکام کو ہدایات کردی۔
ٹرین کراچی سٹی سے رات 8 بجے پشاور کینٹ سے سہ پہر 4 بجے روانہ ہو گی، ٹرین کراچی سے براستہ کوٹری ،لاڑکانہ ، راجن پور ، بھکر ، میانوالی ، اٹک سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی،ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ ٹرین بحالی کا مقصد بین الصوبائی رابطوں کو مضبوط بنانا اور مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
حافظ آباد میں آرگنائزڈکرائم یونٹ کو ن لیگ کے پبلک دفتر پرچھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا