قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈپورا کی حمایت میں کھل کرسامنے آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ رہیں گے، جنید خان

ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختوںخوا علی امین گنڈا پور کی تبدیلی کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، وہ ہی وزیر اعلی رہیں گے، علی امین گنڈا پور کی درخواست پر ان کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹایا گیا، عمران خان سے گزارش کی تھی کہ 2 ذمہ داریاں سنبھالنا مشکل ہے۔

عمرایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی آج کی نشت پر ہم بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر نہیں جارہے، حکومت نے مذاکرات کے دوران ہمارے ایم این اے کے گھروں میں ریڈ کیا ان کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی غیرمعمولی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 9 مئی اور 26 نومبر ک یتحقیقات کے لیے جوڈیشنل کمیشن نہیں بنایا، حکومت نے حامی بھری تھی کہ ہماری بانی پی ٹی ائی سے ازادانہ ماحول میں  اڈیالہ میں ملاقات کرائی جائے گی جو کہ نہیں کرائی جارہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اپوزیشن لیڈر علی امین گنڈاپور عمر ایوب عمران خان قومی اسمبلی وزیراعلی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر علی امین گنڈاپور عمر ایوب قومی اسمبلی وزیراعلی علی امین گنڈاپور عمر ایوب

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کہیں گے،عمر ایوب

ہری پور: قومی اسمبلی میں حزب اختلاف و سینئر رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کہیں گے۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیروں کو رہا کیا جائے۔عمر ایوب نے کہاکہ پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے، پارٹیوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، لیکن تحریک انصاف میں عمران خان کی ہر بات آخری ہوتی ہے، اور سارے اس پر لبیک کہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے، جبکہ بلوچستان کے حالات بھی خراب ہیں اور اختر مینگل انصاف مانگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے خلاف ہر حربہ آزمایا گیا، ہم پر لاٹھی چارج کیا گیا، گولیاں برسائی گئیں لیکن ہم نے جمہوری طریقہ اپنایا۔
ورکرز کنونشن میں صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر، صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان سمیت صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے کہاکہ جس دن کارکنان قیادت کے بغیر نکلے سنبھالنا مشکل ہو جائےگا۔انہوں نے کہاکہ لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں اور ان کی ایک کال پر سڑکوں پر ہوں گے، اس وقت پارلیمنٹ سے لوگوں کا اعتبار اٹھ چکا ہے۔
جنید اکبر نے کہاکہ 16 بار عمران خان سے ملنے گیا لیکن نہیں ملنے دیا گیا، پارٹی قیادت کے خلاف مقدمات قائم کئے جارہے ہیں لیکن ہم اپنے مو¿قف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور کو 40 دن کی حفاظتی ضمانت مل گئی
  • پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کو 40 روزہ حفاظتی ضمانت دیدی
  • حکومت پاکستان نے ایرانی حکومت کے سامنے 8 پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ اٹھایا ہے، ایاز صادق
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد علی امین گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد وزیراعلیٰ گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کہیں گے،عمر ایوب
  • خیبرپختونخواہ حکومت کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • کے پی مائنز اینڈ منرلز ایکٹ، منظوری کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ
  • وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات