وزیرِ اعلیٰ سے شکایت ہے تو ’کسی اور سے نہیں‘ مجھ سے بات کریں: بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
بلاول بھٹو کراچی میں تاجر برادری کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں—’جیو نیوز‘ گریب
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صوبائی وزراء اور وزیرِ اعلیٰ سے کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں، کسی اور سے نہ کریں۔
کراچی میں تاجر برادری کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی شعبہ ایسا نہیں جس سے میرا رابطہ نہ ہوتا ہو۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد آپ کے مسائل سننا اور ان کا حل نکالنا ہے، یہ ملاقات بہت پہلے ہو جانی چاہیے تھی۔
تاجر رہنما عتیق میر نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز والی بات میں نے محض مذاق میں کہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے ملک کے لیے جو کردار ادا کیا وہ سب کے سامنے ہے، جن مسائل کا آپ سامنا کر رہے ہو وہ سب جانتے ہیں، اس سے پہلے جو شہر چلتا تھا وہ بھی سب چانتے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مسائل کا حل نکالنے کی ذمے داری ہماری ہے، اسے قبول کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کیلیے چیئرمین منتخب
پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہوگئے، نتائج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ جس میں بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے۔
اس کے علاوہ ہمایوں خان چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، ندیم افضل گوندل (چن )چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔
آمنہ پراچہ چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری فناننس منتخب ہوئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کو پارٹی آئین کے مطابق چار سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔