چیف سیکریٹری کے پی کی نئے چینی سال کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
چین کے نئے سال اور جشن بہاراں کی تقریب میں چیف سیکریٹری کے پی ندیم اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی لازوال اور مثالی ہے۔
پشاور میں چین کے نئے سال اور جشنِ بہاراں کی تقریب سے خطاب میں چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ نئے چینی سال کے موقع پر اہلِ چین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اسلام آ باد سندھ اور خیبرپختونخوا کی صوبائی.
تقریب سے خطاب کے دوران آئی جی خیبرپختون نخوا اخترحیات خان نے کہا کہ سی پیک صوبے کی معاشی ترقی کا منصوبہ ہے، پی پولیس کی جانب سے اہل چین کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
تقریب میں سابق اسکواش چیمپئن قمر زمان نے اپنے خطاب کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہیے، نئے چینی سال کے موقع پر تقریب کا انعقاد قابلِ ستائش ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیف سیکریٹری
پڑھیں:
چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب
سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور طارق حسن بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینیئر نائب صدر منتخب ہوئے ہیں، چوہدری شافع حسین مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکریٹری، ڈاکٹر محمد امجد چیف آرگنائزر اور غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی میں صلح کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟
مسلم لیگ ق کے انٹرپارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا، اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم اور پاکستان میں جاری دہشتگردی کی مذمت کی گئی اور افواج پاکستان، رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیسے چوہدری خاندان میں دراڑ ڈالی؟
چوہدری شجاعت نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور یہی جماعت پاکستان کو بچائے گی، تمام عہدیداران پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنائیں، قرآن ہمارا منشور ہے، خدمت کی سیاست کریں، منافقت اور تکبر سے اجتناب کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news چوہدری سالک حسین چوہدری شجاعت حسین صدر مسلم لیگ ق نائب صدر