Jasarat News:
2025-01-30@07:17:51 GMT

نیمار جونیئر کا سعودی کلب الہلال سے معاہدہ ختم

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

نیمار جونیئر کا سعودی کلب الہلال سے معاہدہ ختم

برازیل کے معروف فٹبالر نیمار جونیئر کا سعودی پرو لیگ کی ٹیم الہلال سے معاہدہ باہمی رضامندی سے ختم ہوگیا۔

نیمار کا اگست 2023 میں الہلال کے ساتھ 90 ملین یورو میں معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت وہ دو سال کے لیے اس کلب کا حصہ بنے تھے۔

بدقسمتی سے، انجری کے سبب نیمار جونیئر الہلال کے لیے صرف سات میچز ہی کھیل سکے۔

الہلال کلب نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ نیمار کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کے کلب کے لیے کیے گئے تمام کاموں کو سراہتے ہیں۔

تاہم، معاہدے کی منسوخی کی کوئی خاص وجہ ابھی تک واضح نہیں کی گئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سعودی عرب کا مدینہ میں ‘پیغمبر کے نقش قدم پر’ منصوبے کا افتتاح

MADINAH:

سعودی عرب کے مدینہ ریجن کے امیر سلمان بن سلطان نے نئے منصوبے ‘پیغمبرکے نقش قدم پر" کا افتتاح کردیا، جس کا مقصد ہجرت کے وقت حضرت محمدﷺ نے جن مقامات سے سفر کیا تھا ان کو نمایاں کرنا ہے۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق مدینہ ریجن کے امیر سلمان بن سلطان نے ‘پیغمبر کے نقش قدم’ منصوبے کا افتتاح پیر کو کیا اور یہ تقریب احد کی پہاڑی کے قریب منعقد ہوئی اور اس میں مکہ ریجن کے نائب امیر سعود بن مشعل سمیت دیگر علما اور عہدیداروں نے شرکت کی۔

مدینہ ریجن کے امیر سلمان بن سلطان نے خطاب میں سعودی عرب کی جانب سے حرمین شریفین کے تحفظ اور ترقی کے عزم کو اجاگر کیا اور زائرین کی خدمت کے لیے حکومت کی کوششوں کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔

سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کا مقصد یہاں آنے والے زائرین اور سیرتِ نبویﷺ کے درمیان تعلق مضبوط کرنا، ان کے روحانی سفر کو مزید بامعنی بنانا اور ان کے ذاتی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

سلمان بن سلطان نے اس منصوبے کو اسلامی تاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے قیادت کے عزم کا مظہر قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے زائرین کو نبی کریمﷺ کے نقش قدم پر چلنے کا موقع ملے گا اور ان نشانیوں کو دیکھنے کا موقع ملے گا جو پیغمبر اسلامﷺ کی عظیم ہجرت سے جڑی ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پیغمبر کے نقش قدم پر منصوبہ مکہ اور مدینہ کے درمیان 470 کلومیٹر طویل راستے میں موجود 41 تاریخی مقامات کی بحالی پر مبنی ہے، جس میں 5 انٹرایکٹو اسٹیشن ہیں جو ہجرت کے اہم واقعات بیان کرتے ہیں۔

 مزید بتایا گیا کہ ایک مخصوص ‘ہجرت میوزیم’ بھی بنایا گیا ہے جو اس اسلامی تاریخ کے اہم باب کے بارے میں آگاہی فراہم کرے گا۔

سلمان بن سلطان نے کہا کہ ‘پیغمبرکے نقش قدم پر’ منصوبہ بڑے پیمانے پر اسلامی ورثے کی بحالی اور فعال کرنے کی وسیع تر حکومتی کوششوں کا حصہ ہے، یہ اقدامات سعودی عرب کے مذہبی اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں، تاکہ زائرین کو ایک منفرد تجربہ فراہم کیا جا سکے جو روحانی تسکین کو سرزمین پاک کی مضبوط روایات سے  جوڑتا ہے۔

اس موقع پر جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے نے تصدیق کی کہ پیغمبر کے نقش قدم پر’ کا باضابطہ آغاز نومبر میں ہوگا اور یہ 6 ماہ تک جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب کا مدینہ میں ‘پیغمبر کے نقش قدم پر’ منصوبے کا افتتاح
  • انٹونی بلنکن اپنی یادداشتیں قلمبند کریں گے، پبلشر سے معاہدہ طے
  • گلگت بلتستان کے اسپتالوں کی صفائی کے لیے ویسٹ منیجمنٹ سے معاہدہ طے پاگیا
  • برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار نے سعودی کلب الہلال سے راہیں جدا کرلیں
  • اسٹار فٹبالر نیمار نے سعودی فٹبال کلب الہلال سے راہیں جدا کر لیں
  • پنجاب میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اہم معاہدہ
  • سندھ حکومت کا دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے لیے چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدہ
  • دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے قیام کیلیے چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کیساتھ معاہدہ
  • بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان "برہموس میزائل معاہدہ" تکمیل کے نزدیک