مصری ذرائع نے امریکی صدر اور عبدالفتاح السیسی کے درمیان رابطے کی تردید کردی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرامپ کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ غزہ کے لوگ ایسے علاقے میں زندگی بسر نہ کریں جہاں بدامنی اور مسائل کا انبار ہو۔ اسلام ٹائمز۔ قاھرہ کے اعلیٰ ذرائع نے اس طرح کی تمام خبروں کی تردید کر دی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ مصری صدر "عبدالفتاح السیسی" اور اُن کے امریکی ہم منصب "ڈونلڈ ٹرامپ" کے درمیان کوئی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب ڈونلڈ ٹرامپ نے کہا کہ میں نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی ہمسایہ ممالک نقل مکانی کے لئے مصری صدر سے بات کی اور وہ (مصری صدر) اس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ فلسطینی اپنے ہمسایہ ممالک منتقل ہو جائیں۔ ڈونلڈ ٹرامپ نے کہا کہ میں نے مصری صدر سے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ غزہ کے لوگ ایسے علاقے میں زندگی بسر نہ کریں جہاں بدامنی اور مسائل کا انبار ہو۔ جس پر مصری ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مصری و امریکی صدور کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کا اعلان رائج پروٹوکول کے مطابق کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی اس سطح پر روابط کے بارے میں محتاط رویہ اپنانا چاہئے کیونکہ خطہ اس وقت نازک موڑ پر ہے۔
قابل غور بات یہ ہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ دنوں میں تقریباََ دو بار اس بات کا اظہار کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ غزہ کی پٹی میں بسنے والے فلسطینی، عارضی یا مستقل طور پر اردن اور مصر منتقل کئے جائیں۔ ڈونلڈ ٹرامپ کے اس بیان پر اردن، مصر اور فلسطینی حکام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ اس بیان پر فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے کہا کہ امریکہ ایسے فضول مشورے دینا بند کرے جو اسرائیلی خواہشات کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہو۔ حماس کے ترجمان "حازم قاسم" نے العربی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کا منصوبہ کامیاب نہیں ہو گا اور نہ ہی غزہ کے لوگ اسے تسلیم کریں گے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں امریکی صدر نے بہت سارے صیہونی عہدیداروں کی طرح یہ تجویز پیش کی کہ غزہ کی عوام کو ہمسایہ ممالک منتقل کر دیا جائے۔ تاہم اس تجویز کو قاھرہ اور امان نے سختی کے ساتھ مسترد کر دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرامپ کہ میں کہ غزہ کہا کہ
پڑھیں:
کراچی: امریکی کمپنی کا کورنگی کریک میں آگ لگنے کے مقام کا دورہ
---فائل فوٹو
امریکی کمپنی کی ٹیم کی جانب سے کورنگی کریک میں آگ لگنے کے مقام کا دورہ کیا گیا ہے۔
تحقیقاتی کمیٹی کے ذرائع کے مطابق آگ کے اطراف موجود پانی میں کئی مقامات سے گیس کے بلبلے نکل رہے ہیں، گیس کی ابتدائی ریڈنگز پی پی ایل لے گی۔
تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنگی کریک میں آگ لگنے کے اطراف گڑھے کا سائز 150 فٹ ہو گیا ہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ ساتویں روز بھی نہ بجھ سکی۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں آگ بجھانے ک لیے عالمی شہرت یافتہ امریکی فرم سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا
اس حوالے سے قائم کمیٹی کے ذرائع کے مطابق گیس کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے دو جدید ترین میٹرز خریدنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
تکنیکی کمیٹی کے ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے لیے بورنگ میں سیمنٹ بھرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔